پال فنگ ایک چینی نژاد آسٹریلین شہری ہیں جن کی تیسری نسل یہاں موجود ہے ، وہ سات سال کی عمر میں جوئے سے متعارف ہوئے۔
" انہوں نے ایس بی ایس ایگزیمنز کو بتایا کہ (ہماری کمیونٹی میں )ایک ایسا ٹیبل ہو گا جہاں بڑے یا بالغ افراد مہجونگ یا تاش کھیل رہے ہوں گے، جبکہ وہاں ایک بچوں کی میز بھی ہو گی جو مہجونگ یا تاش کھیل رہی ہو گی۔ یہ بالکل ایسا ہے جیسے خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑے،"
پال نے اس وقت سے جوا کھیلنا شروع کیا جب وہ بالغ یا جوا کھیلنے کی قانونی عمر کو بھی نہ پہنچے تھے۔
یہ جیت کے ساتھ مالی فائدہ حاصل کرنے کی خوشی ہے جو سنسنی پیدا کرتی ہے
پھر ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے 10 دن میں ایک ملین ڈالر کھو دیے ، اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں مدد کی ضرورت ہے
اب جبکہ پال جوئے کی لت سے باہر آرہے ہیں تو ، انہوں نے ایس بی ایس ایگزیمنز کو بتایا کہ جوئے کے ساتھ ان ربط قائم کرنے میں ثقافت نے کس طرح کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے چینی یا ایشیائی خاندانی سرگرمیوں میں جوا کھیلنا معمول بنا ہوا ہے۔
آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ آف فیملی اسٹڈیز کی ایک تحقیق کے مطابق، آسٹریلوی چینی کمیونٹی میں جوئے کے مسائل کی شرح عام آبادی کے مقابلے میں دو سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔
اور چینی کمیونٹی خطرے میں واحد متنوع گروپ نہیں ہے۔
سڈنی لوکل ہیلتھ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے وائل صابری نے ایس بی ایس ایگزامینز کو بتایا کہ جب جوئے کے نقصان کی بات آتی ہے تو اس کا بنیادی مقصد شرم اور بدنامی کے چکر کو توڑنا ہے۔
اکثر بہت ساری کمیونٹیز میں وہ جوئے کو ناکامی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کچھ کمیونٹیز میں ، یہاں تک کہ مذہبی طور پر بھی، یہ ممنوع ہے۔ اس لیے وہ مدد یا مشاورت کے لئے نہیں جاتے
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی اہم ہے کہ یہ نہ کہا جائے کہ 'آپ ناکام ہیں'۔
"ہمیں اس کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں واقعی انہیں وہ حمایت اور پیار دینے کی ضرورت ہے۔
ایس بی ایس ایگزامینز کی اس قسط میں اس بات پر نظر ڈالی گئی کہ کس طرح جوئے کا نقصان آسٹریلیا میں مختلف کمیونٹیز کو متاثر کرتا ہے۔
اگر آپ کو یا کسی عزیز کو مدد کی ضرورت ہے، تو جوئے کی ہیلپ لائن کو 1800 858 858 پر کال کریں۔