Key Points
- کاروباری اجتماعات یا دعوتوں کے لیے آداب کے اصول سخت ہیں، جبکہ سماجی اجتماعات بھی میں بھی میزبانوں اور مہمانوں دونوں کے لیے ثقافتی توقعات پر پورا اترنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
- آسٹریلیا میں، کسی کے گھر جاتے وقت ایک چھوٹا سا تحفہ لانے کا رواج ہے، اس سلسلے میں اسراف سے پرہیز کرتے ہوئے میزبان کے لئے سوچ سمجھ کر تحفہ دینا اہم ہے۔
- بچوں کی دعوتوں (جیسا کہ سالگرہ) میں کمسن مہمانوں کو ایک چھوٹا سا تحفہ دینا ، آسٹریلین روایت کا حصہ ہے۔
بچوں کی سالگرہ، گھریلو تقریبات، اور رات کے کھانے کی دعوتیں، آسٹریلیںز کے لیے خوشی منانے کے سب سے عام طریقوں میں شامل ہیں۔
لیکن گھر کے اجتماع کو منظم کرنے کے لیے اکثر صحیح وقت کا انتخاب ہی سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے ۔
آسٹریلین کھانے کی دعوتیں ، جنہیں عرف عام میں 'باربی' کہا جاتا ہے، عام طور پر عام تعطیل یا ہفتے کے آخر میں کی جاتی ہیں۔
When attending a business event, Ms Hardy advises against overstaying your welcome or keep partying till the early morning. Credit: xavierarnau/Getty Images
"اس میں عام طور پر گھر سے باہر منظم کیا گیا باربی کیو، اور آس پاس کے لوگوں کا ایک گروپ شامل ہوتا ہے۔ یہ آرام دہ ماحول میں تیار کیا گیا کھانا دوستانہ انداز لئے ہوئے ہوتا ہے، یہ بہت غیر رسمی ہے،" محترمہ ہارڈی کہتی ہیں۔
تاہم، یہ عام کرسمس پارٹی کی طرح کسی بھی کاروباری تقریب کا موازنہ نہیں کرتا۔
یاد رکھیں کہ یہ اب بھی کاروباری دعوت ہے، سماجی تقریب نہیں۔ اس بات پر نظر رکھیں کہ آپ کتنی الکحل استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر اگر یہ آپ کو متاثر کرتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ کا لباس بھی ایسا ہونا چاہیے جو مناسب ہو۔ لہذا، کوئی سپر شارٹ ڈریسز، یا کم کٹے ہوئے کروکس، یا قمیضیں اچھا تاثر نہیں دیں گی ۔ظریف ہارڈی
وہ مزید کہتی ہیں کہ پوری تقریب کے دوران پیشہ ورانہ انداز میں بات چیت حصہ بننا شامل ہے، بشمول ساتھیوں اور آپ کے باس کے بارے میں غلط الفاظ کا چناو نہ کرنا۔
گھریلو تقریبات کے بارے میں، خواہ وہ تقریب کتنی ہی دوستانہ ماحول اور آرام دہ ہو، میزبان اور مہمانوں دونوں کے لیے آداب اہم ہیں۔
"سب سے پہلے اور سب سے اہم بات، آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کس کو مدعو کر رہے ہیں، لہذا لوگوں کے ایک ایسے گروہ کا انتخاب کریں جو اچھی طرح سے آپس میں مل جل جائیں،" محترمہ ہارڈی نے مشورہ دیا۔
میزبان کے لیے تیاری بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مدعو کیا گیا ہر فرد آرام دہ محسوس کرے۔
"بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ کے مہمان وہاں پہنچیں، تو آپ ان کے لیے وقت وقف کر سکیں، تاکہ آپ کچن میں یا چیزیں بنانے یا میزیں لگانے میں نہ پھنس جائیں،" وہ مزید کہتی ہیں۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مشروبات پہلے سے تیار رکھیں، انہیں (مہمانوں کو) خوشدلی اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہیں گفتگو میں شامل رہیں اور مہمانوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروائیں۔ظریف ہارڈی
بطور مہمان، کسی کے گھر پر خالی ہاتھ پہنچنے کی سفارش نہیں کی جاتی جب تک کہ آپ براہ راست فیملی نہ ہوں۔
اوورسیز اسٹوڈنٹس آسٹریلیا کے بانی اور سی ای او سام شرما کا کہنا ہے کہ جب آپ کو بطور مہمان کسی کے گھر مدعو کیا جائے تو ان کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ لانا شائستہ سمجھا جاتا ہے، جیسے شراب کی بوتل، اسنیک یا مٹھائی۔
"میزبان سے پوچھنا بھی اچھا خیال ہے، اگر وہ چاہیں کہ آپ ایسی مخصوص چیزیں لائیں جو ان کی پارٹی کو منظم کرنے میں ان کی مدد کر سکیں۔ کیونکہ وہ پہلے ہی تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں، لہذا یہ کافی بڑا کام ہے اور آپ دعوت سے متعلق کچھ چیزیں لا کر ان کے لیے کام آسان بنا سکتے ہیں،" جناب شرما بتاتے ہیں۔
If there is leftover food that remains intact at the end of a house party, you might be offered to take some home in a container. But leave it up to the host to suggest this. Source: Moment RF / Sergey Mironov/Getty Images
آسٹریلیا میں پارٹی کے لیے وقت پر پہنچنا بہت اہم ہے۔ زیادہ دیر نہ کریں، بصورت دیگر، آپ تمام کھانے سے محروم ہو جائیں گے! یہ ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے،" جناب شرما مزید کہتے ہیں۔
میزبان کو کچھ مدد فراہم کرنا اختیاری ہے لیکن اچھا ہے۔
"اگر آپ میزبان کی کھانا پکانے، ترتیب دینے، صفائی ستھرائی میں مدد کر سکتے ہیں، اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں، تو یہ ہمیشہ قابل تعریف ہے۔ اور جانے سے پہلے ہمیشہ ان کا شکریہ۔
ایک بین الاقوامی طالب علم کے طور پر، مسٹر شرما 17 سال پہلے آسٹریلیا پہنچے تھے اور انہوں نے شروع سے ہی پارٹی کرنے کے آسٹریلوی طریقے سے منسلک سلیگ اصطلاحات سیکھیں۔
وہ کچھ بنیادی باتیں بتاتے ہں:
ببلز = اسپارکلنگ الکحل(مشروب)
BYO = اپنے مشروب ساتھ لائیں
snag = ساسیج
bring a plate = مہمانوں کے لیے دعوت نامہ کہ کھانے کے لیے کچھ لے کر آئیں
جناب شرما کہتے ہیں، "اگر آپ کو کھانے کی الرجی ہے یا کوئی خاص غذائی ضروریات ہیں، تو یہ اچھا عمل ہے کہ آپ پہلے سے مشورہ دیں یا اس سے بھی بہتر ہے کہ آپ کوئی ایسی ڈش لے آئیں جو آپ کی ضروریات کو پورا کرے،" ۔
"RSVP میں، لوگ آپ سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا آپ کو کوئی الرجی ہے یا اگر آپ کی کچھ درخواستیں ہیں، جیسے ویگن، سبزی خور، گلوٹین فری، یا حلال تو انہیں بہتر انداز میں اور وقت سے پہلے بتائیں۔"
"ورنہ، جو میں عام طور پر کرتا ہوں، خود سبزی خور ہونے کی وجہ سے، میں وہ چیزیں ساتھ لے جاتا ہوں۔ میں نے اب تک بہت ساری دعوتوں میں شرکت کی ہے، اس لیے میں جانتا ہوں کہ بعض اوقات میزبان کو حقیقت میں برا لگتا ہے اگر وہ آپ کے لیے آپ کی غذائی ضرورت کے مطابق چیزیں نہیں رکھتے،" جناب شرما بتاتے ہیں۔
For a birthday party held at a venue, it is customary for each guest to pay for their meal, unless otherwise offered by the host, Mr Sharma says. Credit: Thomas Barwick/Getty Images
چھوٹے بچوں کے لیے تقریبات
عام طور پر، میزبان بچوں کی دعوتوں میں کھانے کے انتظامات کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوتا ہے۔
میلبورن سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی والدہ سونجا ہرزبرگ مشترکہ توقعات کا ایک جائزہ فراہم کرتی ہے۔
"آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے کھانا فراہم کریں گے۔ یقینی طور پر غذائی اجزاء کے لئے پوچھیں کیونکہ یہ ان دنوں بہت زیادہ اہم ہے، اور حالات کو مشکل کر سکتا ہے . لہذا، آپ عام طور پر کھانے میں کچھ فراہم کریں گے جس میں تمام غذائی اجزاء شامل ہوں گے، ۔"
محترمہ ہرزبرگ کہتی ہیں، "میزبان کے ضروری نہیں ہے کہ وہ جشن منانے کے لئے اسپارکلنگ الکحل لازمی پیش کرے یا اگر کوئی شخص یا حاملہ خاتون کوئی خاص مشروب نہیں پی سکتی تو ان کے لئے علیحدہ انتظام کرے
Carers are responsible for supervising their children who are guests at a kid’s birthday party. Credit: Jason Edwards/Getty Images
محترمہ ہرزبرگ تجویز کرتی ہیں کہ بچوں کی پارٹی کے لیے موزوں آسٹریلوی پیشکشیں ہیں جو بجٹ کے موافق ہیں۔
"آپ صرف فیری بریڈ لے سکتے ہیں، یا آپ دوسری انتہا پر جا کر کیٹرنگ کروا سکتے ہیں۔ یہ دو مختلف امکانات ہیں، اور میں نے یہ بات کبھی تجربہ نہیں کی کہ آپ نے جو کچھ فراہم کیا ہو اس کھانے پر کوئی اعتراض کرے۔
"فیری بریڈ ایک آسٹریلوی روایت ، یہ آپ کو سو یا ہزار میں مل سکتی ہیں اس کے علاوہ مکھن کی سفید روٹی پر اسپارکل یا روٹی کو ڈائمنڈ کی شکل میں کاٹ کر پیش کرنا یا دعوت میں پیش کی جانے والی پائیز بہت روایتی طریقہ ہے آسٹریلیا میں ۔
Ms Hardy from the Australian School of Etiquette advises against bringing expensive gifts at a kids’ party. “You do not need to be showing status or proving anything by buying ridiculously priced gifts.” Credit: Nick Bowers/Getty Images
توقع تحفے کے مہنگے ہونے کی نہیں ہے، بلکہ ایک چھوٹی دعوت کو یادگار بنانے کی ہے۔
محترمہ ہرزبرگ بتاتی ہیں کہ وہ اپنے پانچ سالہ بیٹے کی سالگرہ کے لیے کیا تیاری کر رہی ہیں۔
"ہم نے ایک چھوٹے چھوٹے میگنفائنگ گلاسز، ایک رنگین لکڑی کی پنسل، اور ایک خالی کارڈ خریدا ہے جسے وہ خود لکھ سکتے ہیں، اور چھوٹے اسٹیکرز جن سے آپ اپنا چہرہ بنا سکتے ہیں۔"
لہذا، یہ ایک چھوٹی سی کرافٹی چیز کی طرح ہے جو وہ اپنےگھر لے جا سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں اور پھر انہیں پارٹی یاد آئے گی۔ اور ظاہر ہے، جب وہ تین سال کی عمر سے گزر چکے ہوتے ہیں تو اس تحفے میں کوئی میٹھی چیز بھی شامل کی جاسکتی ہے۔سونجا ہرزبرگ
سونجا ہرزبرگ اسی طرح یہ بھی بیان کرتی ہیں کہ اصل بات سوچ کی ہے، سالگرہ کا تحفہ نہیں دینے والے کی نیت اہم ہے۔
"جشن منانے والے بچے کے لیےزیادہ اہم یہ نہیں ہے کہ اس نےکیا تحفہ حاصل کیا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی پسندیدہ سرگرمیان کرتے ہوئے اس سالگرہ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اور اگر انہیں بہت اچھا تحفہ ملا، لیکن وہ یاد نہیں رکھیں گے کہ تحفہ کیا ہے۔ وہ جو یاد رکھتے ہیں وہ تجربہ ہے،" محترمہ ہرزبرگ نے نتیجہ اخذ کیا۔