آسٹریلیا میں عام انتخابات کا انعقاد ۲۱ مئی کو ہوگا

Prime Minister Scott Morrison at Government House in Canberra

Prime Minister Scott Morrison arrives to see Governor General David Hurley at Government House in Canberra Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلوی شہری ۲۱ مئی کو اپنا اکتسواں وزیراعظم منتخت کرنے کیلیے پونلگ اسٹیشنوں کا رخ کرینگے۔


وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے ملک میں وفاقی انتخابات ۲۱ مئی کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم اتوار کی صبح سڈنی سے کینبرا پہنچے اور گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور انتخابات کرانے کا اختیار حاصل کیا۔ اس اعلان کے نتیجے میں ۲۱ مئی کو ایوان نماندگان کی ۱۵۱ اور سینٹ کی ۴۰ نشتوں پر وٹنگ ہوگی۔

 یاد رہے کہ اس وقت ایوان میں کولیشن کی 86، لیبر کی 68، گرین کے پاس ایک اور آزاد ایم پیز کی تین نشتیں ہیں۔

۲۰۱۳ سے ملک میں کولیشن کی حکومت ہے اور ان کے تین وزرا اعظم ٹونی ایبٹ، میلکم ٹرنبل اور اسکاٹ ماریسن ملک کی بھاگ ڈور سنبھالتے رہے ہیں۔

لیبر رہنما انتھنی ایلبانیز ۲۰۱۹ سے حزب اختلاف کی قیادت کر رہے ہیں اور آسٹریلیا کے ۳۱ وزیراعظم بننے کیلیے ُپراعظم ہیں۔ رائے عامہ کے جائیزوں میں انکی لیبر پارٹی  جون ۲۰۲۱ سے مسلسل حکومتی پارٹی سے آگے رہی ہے اور انتخابی مہم کے باقاعدہ آغازسے ہی ۵۵ فیصد کے ترجیحی ووٹ پر ہے۔

اس کے علاوہ ایوان زریں کی ۱۵۱ اور نصف انتخابات میں سینٹ کی  60 سیٹوں پر مقابلہ ہوگا۔


  • اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر