80 سالہ سعید عثمانی کو 2 مرتبہ دل کا دورہ پڑا ، کورونا وائرس کا شکار ہونے کے ساتھ دیگر سعید عثمانی نے دیگر بیماریوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ سعید عثمانی کے مطابق اگر علم حاصل کرنے کا جذبہ ہو تو کوئی بھی مشکل ، مشکل نہیں رہتی ، انھوں نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی مسئلہ در پیش آجائے تعلیم کا حصول نہ چھوڑیں، ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔
25 سالہ عثمان وزیر کو پاکستان کا پہلا یوتھ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ عثمان وزیر ورلڈ یوتھ چیمپیئن ، ایشیئن ٹائٹل کے فاتح ہونے کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ عثمان وزیر نے 2019 سے 2025 کے درمیان 16 انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں ہی وہ فاتح رہے جبکہ بیشتر فائٹس میں عثمان وزیر نے مخالف باکسرز کو ناک آؤٹ کیا ، بھارتی حریف کو شکست دینے کے بعد اب عثمان وزیر کی نظریں اوپن رینکنگ کے مقابلوں پر ہیں۔
ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان کی پیش کی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے