پاکستان رپورٹ: جنوبی ایشیا کا پہلا پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی میں قائم

WhatsApp Image 2025-04-16 at 09.48.27.jpeg

Source: Supplied / Ehsan Khan

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

تاریخی معلومات اور نادر دستیاویزات کا خزانہ، جنوبی ایشیا کا پہلا پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی میں قائم اور لڑکوں کی برق رفتار گیندوں پر چوکے چھکے لگانے والی کرکٹر لڑکی۔


LISTEN TO
Audio - Printing Museum & Faiza.mp3 image

پاکستان رپورٹ: جنوبی ایشیا کا پہلا پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی میں قائم

SBS Urdu

07:29
کراچی (پاکستان) میں تاریخی معلومات اور نادر دستیاویزات پر مشتمل جنوبی ایشیا کا پرنٹنگ پریس میوزیم قائم کر دیا گیا ، جہاں 19ویں صدی سے لر کر اب تک کی پرنٹنگ میشنز، طباعت اور اولین پرنٹ ہونے والی دستیاویزات کو جدید طریقے سے محفوظ کر لیا گیا ہے ساتھ ہی ٓپ کی ملاقات کروائیں گے ایک ایسی لڑکی سے، جس کے چوکے اور چھکوں کے ہر سو چرچے ہو رہے ہیں۔

قیام پاکستان کا مسودہ ہو ، لیاقت علی خان کا بحثیت وزیراعظم تقرر نامہ ، قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا نوٹیفیسشن ، ملک کی پہلی چھٹی کا فیصلہ ہو یا پھر سرکاری احکامات کے اعلانات، تاریخی معلومات اور نادر دستیاویزات کے خزانہ سے بھرا جنوبی ایشیا کا پہلا پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی میں قائم ہوگیا ہے جسے جلد عوام کیلیے کھول دیا جائے گا۔
کراچی ( پاکستان) سے تعلق رکھنے والی فائضہ کے چوکے چھکے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جہاں وہ لڑکوں کی برق رفتار گیندوں پر لمبے لمبے چھکے لگاتی نظر آتی ہیں ، نجی بینک میں ملازمت کرنے والی فائضہ فیرئیر ہال کراچی (پاکستان) میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے آتی ہیں جہاں ان کے کرکٹ ٹیلنٹ کو دیکھنے کیلیے شہریوں کا رش لگ جاتا ہے۔

(رپورٹ: احسان خان)
______________
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر