پاکستان رپورٹ: کیا ملک پر ایک بار پھر دہشت گردی کے سائے منڈلا رہے ہیں؟

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان حالاتِ حاضرہ: کیا ملک کو ایک بار پھر دہشت گرد حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے؟ متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی رہا۔ ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان


پنجاب میں وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا گیا
  • سندھ میں سیاسی ہلچل، حکمران اتحاد میں دراڑیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں
  • پاکستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ شروع ہوگئی، خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگئے
قومی سلامتی کمیٹی نے آئندہ 10 سال کے معاشی روڈ میپ کی تیاری کا فیصلہ کرلیا اور کہا گیا کہ معیشت کو سیاست سے بالاتر اور معاشی فیصلوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔
امریکہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔
حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس میں قومی خود مختاری سے متعلق اہم معاشی فیصلے کر لئے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی اور توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے بلوائے گئے اجلاس میں نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وزیراعلی پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے ایک بار پھر رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا ہے، پاکستان میں اپوزیشن کی جماعت تحریک انصاف نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر وائیٹ پیپرجاری کیا ہے، مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سنئر نائب صدر تعینات کیا ہے، متحدہ قومی مومنٹ کے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر تحفظات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد حکمران اتحاد میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، متنازعہ ٹوئٹس کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا ہے، رہائی کے موقع پر اعظم سواتی کا زبردست استقبال کیا گیا، پاکستان میں دہشتگردی کی لہر نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے ، خانیوال کے قریب دہشتگردوں کے حملے میں سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید ہوگئے
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیراعلی پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 کے بجائے 9 جنوری کو طلب کیا ہے، وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے لیے حکمران اتحاد اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت عملی طے کرنا شروع کردی ہے، عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں حکمران اتحاد کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اراکین اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کیخلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 180 ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10ارکان ہیں جس کے باعث پنجاب میں حکمران اتحاد کو 190جبکہ پی ڈی ایم اتحاد کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔۔ دونوں اطراف کے بعض اراکین اپنی قیادت سے مختلف وجوہ پر ناخوش ہیں، ادھر مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے جس کے بعد پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری بھی انہیں دی گئی ہے
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر تحفظات کے اعلان کے بعد کراچی کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے، حکمران اتحاد کی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت میں پیشرفت نہیں ہوسکی، معاملے پر مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کی ثالثی بھی ابھی تک بے سود رہی ہے، ایم کیو ایم حلقہ بندیوں پر اپنے موقف پر قائم ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں مزید تاخیر نہیں چاہتی، ادھر متحدہ کے مختلف دھڑوں کو ایک کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی پاک سرزمین پارٹی کے سربرہ مصطفی کمال کے پاس پہنچے اور انہیں کراچی اور شہری سندھ کے حقوق کیلئے مل کرچلنے کی دعوت دی، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق کرلیاہے ، دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعوی کیا ہے کہ فاروق ستار نے بھی متحدہ میں واپسی کیلئے حامی بھر لی ہے
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو سب جیل قرار دیئے گئے سی آئی اے سینٹر سے رہا کیا گیا، رہائی کے موقع پراعظم سواتی کے استقبال کیلئے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،کارکنان نے اعظم سواتی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کی ، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ چند باضمیر ججوں کے علاوہ پورا نظام کرپٹ ہے، ایک ٹوئٹ پر ان کیخلاف پورے ملک میں مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں 36 دن جیل میں رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد مزید انکشافات کریں گے
پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، خانیوال کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید ہوگئے، گزشتہ دنوں بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران 4 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے، چند روز قبل اسلام آباد سیکٹر میں بھی خود کش حملہ ہوا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے

رپورٹ: اصغرحیات

شئیر