اسپورٹس راونڈ اپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات

WhatsApp Image 2024-11-29 at 04.08.24.jpeg

Source: Twitter / X/ Anthony Albanese

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد زمبابوے سے بھی ون ڈے سیریز جیت لی اور جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی


آسڑیلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی آسٹریلوی اور بھارتی کرکٹ ٹیم سے کینبرا میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہااور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انڈیا اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کل سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ چھ دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری ہے پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 295رنز سے کامیابی حاصل کی کرکٹ فینز بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسڑیلیا کو لے کر بہت پرجوش ہیں کچھ کرکٹ فینز نے ایس بی ایس سے بات چیت کی ہے آئیے آپ کو سناتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے کوئینز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 99 رنز سے کامیابی ہوئی تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔تیسرے میچ میں 103 رنز بنانے والے بیٹر کامران غلام نے جیت پر کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں ۔
مسقط میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کر لی پاکستان نے چین کے بعد بنگلہ دیش کی ہاکی ٹیم کو چھ صفر سے شکست دی ہے۔پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں کل اپنا تیسرا میچ میزبان عمان کے خلاف کھیلے گی جونیئر ہاکی ایشیا کپ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائی راؤنڈ ہے ایشیا کپ کی ٹاپ چھ ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ کپتان حنان شاہد اور ہیڈ کوچ قمر ابراہیم نے جیت پر کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں ۔

(بشکریہ انس سعید)
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

شئیر