SBS EXAMINES:انتخاب AI کے ساتھ،مصنوعی ذہانت نے دنیا کے بڑے انتخابات کو کیسے متاثر کیا؟

Factchequado.png

This TikTok account uses an avatar to spread misinformation about US immigration issues in Spanish. Credit: Source: Factchequeado

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

"کمیونسٹ کملا" سے لے کر بالی ووڈ کی توثیق تک، مصنوعی ذہانت اور غلط معلومات نے پچھلے سال کے سب سے بڑے جمہوری انتخابات میں بڑا کردار ادا کیا۔


تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ٹیکسٹ، ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو نے سیاسی مہمات میں اپنا راستہ بنایا ہے۔

بھارت میں، سیاسی جماعتوں کی حمایت کرنے والے بالی ووڈ اداکاروں کے ڈیپ فیکس ووٹر کے سوشل میڈیا فیڈز پر پاپ اپ ہوئے۔ 

ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ کی سربراہ پامپوش رائنا نے کہا: "ان اداکاروں کے آڈیو میں ہیرا پھیری کی گئی تھی، کچھ معاملات میں اصل ویڈیو میں جو کچھ انہوں نے کہا تھا اسے مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ یہ محسوس ہو کہ وہ کسی خاص پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں جب کہ ایسا ضروری نہیں تھا۔"

دریں اثنا، امریکہ میں، کملا ہیرس کی سوویت افسر کے لباس میں AI سے تیار کردہ تصویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا، خاص طور پر لاطینی ووٹروں میں۔

فیکٹیکیوڈو کی منجنگ ایڈیٹراینا ماریا کارنو نے کہا: "ہسپانوی کمیونٹی کے معاملے میں، لاطینی امریکہ کے بہت سے لوگوں کا آمرانہ حکومتوں کے ساتھ بہت مختلف تعلق ہے۔ اس لیے اس قسم کی ایسوسی ایشن کے بارے میں وہ ایک مختلف تجربہ رکھتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔

یہ دیکھنے کے لئے کہ AI نے کس طرح انتخابات کو متاثر کیا ایس بی ایس ایگزمنز کی اس قسط میں امریکہ اور بھارت میں گذشتہ سال ہونے والے انتخابات پر نظر ڈالی گئی۔

شئیر