آسٹریلیا میں مصنوعی ذہانت سے متعلق کوئی مخسوص قوانین موجود نہیں ہیں۔
وفاقی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ، ٹیک پالیسی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زو جے ہاکنز نے کہا کہ "آسٹریلیا کے لیے بڑی قانون سازی میں اصلاحات کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے" اس سے پہلے کہ ہم انتخابات میں حصہ لیں۔
جب بات انتخابی مہموں میں اے آئی سے تیار کردہ مواد کی ہوتو یہ بہرحال یہ ووٹرز پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ کیا اصلی ہے اور کیا جعلی ہے ۔
آسٹریلین الیکشن کمیشن کے ترجمان الیکس مورس نے کہا کہ "محتاط رہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے"۔
"اگر آپ کو کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جس کی درستگی کی آپ پوری طرح سے ضمانت نہیں دے سکتے، اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ یہ بالکل درست ہے، تو چیکنگ کرنے سے پہلے اسے شیئر نہ کریں۔"
ایس بی ایس ایگزامنز کی اس قسط میں جاننے کی کوشش کی گئی کہ سال 2025 کے وفاقی انتخابات کے دوران آسٹریلین شہری اے آئی سے متعلق کیا امید کر سکتے ہیں؟