ٹیم ورک سافٹ ویئر لیڈر اٹلسین وبائی امراض کے بعد کی دنیا میں ملازمین کے دفتر واپس جانے سے انکار کرنے سےپریشان نہیں۔
ٹیک کمپنی نے اس ہفتے اپنی تحقیقی رپورٹ جاری کی۔ تجربے کے اعداد و شمار سے دوسری کارپوریٹس کمپنیوں کے عملے کو مدد ملے گی جو اپنی آزادی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اپنا بہترین کام کرنا چاہتے ہیں اور سفر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
شریک بانی مائک کینن بروکس اور سکاٹ فرقہر کا کہنا ہے کہ وہ شرطیہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ یہ20 سال میں ان کا سب سے بڑا تجربہ ہے مگر انہوں نے اعتراف کیا اس کی کامیابی یا ناکامی پر ان کے پاس تمام جوابات نہیں ہیں۔
انہوں نےاس تجربے کے مستقبل پر تحقیق کا فیصلہ کیا، چونکہ ان کے 92 فیصد ملازمین کا کہنا ہے کہ گھر سے ریموٹلی کام کرنے کا طریقہ انہیں زیادہ کارآمد بناتا ہے۔
2020 سے، کمپنی 12 مقامات سے 10،000 سے زائد مقامات پر پھیلے ہوئے عملے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
ٹیم انویئر کے اٹلسین سربراہ اینی ڈین نے کہا، “تقسیم شدہ کام کرنے والا عملہ یا ڈسٹریبیوٹد ورک اسٹاف ، ڈیجیٹل عہد کی تبدیلی کی اگلی نسل ہے۔”
انہوں نے کہا، “یہ صرف ایک لفظ ہے جو بیان کرتا ہے کہ آج کام کیسے ہوتا ہے، وہ ہے ’’انٹرنیٹ ”
اٹلسین کے علاوہ 200 دیگر بڑی کمپنیوں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پیداواری صلاحیت کی سب سے بڑی رکاٹوں میں کچھ ’’ لگاتار یا بیک ٹو بیک میٹنگز، مبہم ترجیحات، غیر واضع ای میلز‘‘ ہیں۔
تقریبا تمام (99 فیصد) ایگزیکٹوز نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں کام زیادہ لوگوں کے ذریعے تقسیم کر کے کیا جائے گاا۔
لیکن نتائج میں صرف آن لائین کام کرنے والے یا فنی تعلیمی قابلیت والے ملازمین اور کارکنوں کا احاطہ کیا گیا ہے، یعنی وہ لوگ جو آن لائن کام کرتے ہیں، ان نتائیج میں گروسری، فوڈ اسٹورز، کا عملہ، تعمیراتی مزدور ، فیکٹریوں یا بہت سی ضروری خدمات کے شعبوں میں کام کرنے والے شامل نہیں۔
دوسری طرف بہت سے مالکان کے لئے، کارکنوں پر اعتماد کرنے کے بارے میں شکوک و شبہات رہتے ہیں جو تناؤ پیدا کرتا ہے کیونکہ وہ عملے کی کارکردگی پر براہ راست نظر نہیں رکھ سکتے۔ں۔
ڈین نے کہا، “ہمیں ایک کمپنی کی حیثیت سے یقین ہے کہ وہ شخص جو فیصلہ کرنے والا بہترین فیصلہ ساز ہے کہ انہیں کہاں کام کرنا چاہئے وہ منیجر ہیں
کارکردگی کا انحصار کسی مالزم کے کام کرنے کی جگہ کے بجائے اس پر رہا کہ لوگ کس طرح بانٹ کر کام کرتے ہیں۔
اگر مل کر کام کرنے والے عملے ٹائم زونز میں پھیلے ہوئے ہیں تو، موثر ہونے کے ان کو روزانہ کم از کم چار اوورلیپنگ کام کے اوقات کی ضرورت ہوتی ہے۔
تقریبا 60 فیصد نئے فارغ التحصیل نوجوان جو کسی دفتر کے قریب رہتے ہیں وہ ہفتہ وار یا اس سے زیادہ وقت میں دفتر آتے ہیں، جس سے وہ نئے لوگوں اور استاف سے روشناس ہوتے ہیں۔ گریجویٹس خاص طور پر ذاتی طور پر ملاقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اٹلسین سال میں 10 دن - یا نصف ارب منٹ کی سفری بچت کرتے تھے ۔ پہلے وہ وقت سفر میں گزارتے تھے۔
کمپنی نے پایا کہ رو برو ذاتی ملاقاتوں میں کم وقت کی ملاقاتٰن اور میٹنگز بھی کارآمد تھیں لیکن کارکنوں کو پلگ ان رکھنے کے لئے باقاعدہ معاشرتی اجتماعات ضروری تھے۔
ان کا مقصد سال میں تقریبا تین بار ٹیموں کو ذاتی طور پر اکٹھا کرنا ہے۔
اٹلسین رئیل اسٹیٹ پر بھی رقم بچا رہا ہے، کیوں کہ اگر ہر کوئی دفتر آئے تو انہیں موجودہ دفتر کی جگہ سے دوگنی بڑی جگہ کی ضرورت ہوگی۔
مزید جانئے
گھر سے کام کتنا آسان کتنا مشکل !!!!
____________________________________________
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: