آ
لبنان میں قبل از وقت پیدا ہونے والا ایلیسیو دماغی طور پر مفلوج پیدا ہوا تھا۔
جس کے بعد ایلیسیو کا خاندان 2016 میں آسٹریلیا سے آ گیا۔
ایلیسیو کے والد پیئر حداد نے 2015 میں عارضی ویزا پر پرتھ آنے کے بعد عمر رسیدہ نگہداشت مرکز میں ملازمت اختیار کی۔
اس کے بعد خاندان نے 2021 میں مستقل ویزے کے لیے درخواست دی، لیکن امیگریشن کے محکمے نے ایلیسیو کی طبی حالت کی وجہ سے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
پیئر حداد کا کہنا ہے کہ فرسودہ ہجرت قوانین ان کے خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ایلیسیو کی حکومت کے طبی جائزے کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ دس سالوں میں، اس کی صحت عامہ کی دیکھ بھال کے اخراجات 6 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوں گے۔
ان اعداد و شمار میں معذوری کی خدمات اور خصوصی تعلیم کی ضروریات شامل ہیں۔
معذورین کے حامی گروپس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاندان کو صرف اس لئے ملک بدری کا سامنا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کا ایک بچہ معذور ہے۔
سریش راجن معذور افراد کے لیے آسٹریلیا کے بورڈ کے رکن ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے کسی معذور پر آنے والی لاگت کا طریقہ فرسودہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا طبی جائزہ ایلیسیو کے انفرادی کیس - اور اسی طرح کے دیگر کیسز پر صحیح طور پر غور نہیں کرتا ہے۔
ویسٹرن آسٹریلیا کی گرین پارٹی کے سینیٹر جان جارڈن کا کہنا ہے کہ طبی اخراجات کی موجودہ حد معذورین کے ساتھ امتیاز برتنے کے قانون سے مستثنیٰ ہے - اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے 2022 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اس مسئلے پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے، جس میں "لاگت کی حد کا موجودہ جائزہ" بھی شامل ہے جسے "اس عمل کا اگلا قدم" کہا گیا ہے۔
معذورین کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور کینیڈا جیسے ممالک کے مقابلے آسٹریلیا کی حد قابل ذکر حد تک کم ہے۔
آسٹریلیا میں، درخواست دہندگان کے طبی حالات پر لاگت 10 سالوں میں 51,000 ڈالر سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
آسٹریلیا کے انسانی حقوق کے کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ قوانین اقوام متحدہ کے معذور افراد کے حقوق کے کنونشن سے متصادم ہیں۔
سریش راجن کا کہنا ہے کہ معذور تارکین وطن کے طبی اخراجات کو ان کے سماجی اور اقتصادی پس منظر سے جانچنا چاہیے۔
برسوں کے انتظار کے بعد، حداد 30 جنوری کو انتظامی اپیل ٹربیونل کی سماعت میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔
اگر ایلیسو کا کیس کو مسترد کر دیا جاتا ہے، تو خاندان کو وزارتی مداخلت کے ذریعے اپیل کا ایک آخری موقع ملے گا۔اور اگر یہ اپیل مسترد ہوگئی تو انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا۔
پیئر حداد کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں۔
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: