ثقافتی آتش زدگی: جنگلات میں لگنے والی آگ سے بچنے اور زمین کو زندہ کرنے کے لیے آگ کا استعمال

GFX 110225 CULTURAL BURNING AUSTRALIA EXPLAINED HEADER.jpg

Fire work on Wunambal Gaambera Country, WA.

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈیجنس آسٹریلینز ہزاروں سالوں سے زمین کی دیکھ بھال کے لیے آگ کا استعمال کر رہے ہیں؟ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ثقافتی آتش زدگی کے طریقے نہ صرف جنگل کی آگ کی شدت اور تعدد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ صحت مند ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین اس قدیم عمل کے پیچھے تازہ ترین شواہد پر بصیرت سامنے لاتے ہیں۔


Key Points
  • ثقافتی آگ، ایک انڈینجس عمل ہے، جو جنگل میں لگنے والی آگ میں کمی اور زمینی صحت کو فروغ دینے کے لیے "آزمائشی" راستے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
  • مقامی عنوانات سے ابوریجنل کمیونٹیز کو یہ ’گرین سگنل‘ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ثقافتی طریقے سے جنگلات میں آگ جلائیں، اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس عمل نے مثبت نتائج دئیے ہیں۔
  • ثقافتی طریقہ سے لگائی گئی آگ جنگل میں قدرتی طور پر لگنے والی آگ میں کمی لاتی جبکہ دیگر فوائد کا بھی باعث ہے۔ فرسٹ نیشنز کے لوگ ایک جامع نقطہ نظر استعمال کرتے ہیں جو ایک لچکدار ماحولیاتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔
آسٹریلیا میں ہم میں سے بہت سے لوگ آگ کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں — 2019-20 کے بلیک سمر کی تباہی اور، حال ہی میں، 2024 کی وسیع، شدید جنگل کی آگ کے پیش نظر یہ تصور مزید مستحکم ہوا ہے۔

لیکن فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے لیے، آگ کو ایک طاقتور آلے کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ہے۔ یہ زمین کے انتظام، رزق کی منصوبہ بندی، اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے لیے ضروری تھا، بشمول جنگل کی آگ سے بچاو کا ایک طریقہ
inme56e0ocfv44qprqmgz.png
Wunambal Gaambera Aboriginal Corporation chair Catherine Goonack is among those holding the baton of the fire tradition in Australia today. She learnt cultural burning directly from her ancestors. Photo: Russell Ord for WGAC
زمین میں بڑھی ہوئی گھاس اور دیگر آگ پکڑنے والی بوٹیوں کو صاف کرنے کے لیے ہر سال آگ لگائی جاتی تھی۔

"میرے والد، وہ ہمیں ہر سال بتایا کرتے تھے کہ ہمیں اجناس اگانے اور کاٹنے کے لئے آگ لگانے کی ضرورت ہے۔

"ثقافتی طور پر ’جلانا‘ ہمارے آباؤ اجداد کا طریقہ ہے، زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے زمین کو دوبارہ زندہ کرنے، ترقی لانے اور جنگل میں لگنے والی آگ کو روکنے کے لیے آگ کا استعمال کیا،'' وونمبل گامبرا ایبوریجنل کارپوریشن کی چیئرپرسن کیتھرین گوناک کہتی ہیں۔

یہ روایتی پریکٹس جسے کلچرل برننگ، فائر اسٹک فارمنگ، یا ٹھنڈی آتشزدگی کے نام سے جانا جاتا ہے، نوآبادیات کے بعد سے بڑے پیمانے پر رائج نہیں ہے۔

اور کیا ہے کہ یہ ایک وجہ ہے کہ آسٹریلیا قدرتی طور پر لگنے والی آگ کا زیادہ شکار اور تباہ کن جنگل کی آگ کا شکار ہو گیا ہے۔

"بزرگ جانتے ہیں کہ زمین کو صحت مند رکھنے کے لیے اسے جلانا ضروری ہے،" محترمہ گوناک کہتی ہیں۔

2024 میں، انہوں نے کی شریک تصنیف کی جس میں دستاویز کیا گئیا کہ کس طرح مغربی آسٹریلیا کے دور دراز شمالی کمبرلے میں آگ کی صورتحال میں بہتری آئی، جو بڑے پیمانے پر روایتی جلانے کو دوبارہ متعارف کروانے کا نتیجہ تھا۔

"ہم جنگل میں لگنے والی قدرتی آگ کو روکنے کے لئے گذشتہ 10 سال سے اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ہم نے کافی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے، لیکن اب ہم ٹریک پر واپس آ گئے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ اندازہ لگایا گیا کہ کس طرح چار روایتی مالک گروپ جنگل کی شدید آگ کو کم کرنے میں کامیاب رہے، جو اس سے قبل اس علاقے کی ٹروپیکل سوانا لیند اسکیپ پر حاوی تھی
qlhrbgdvvzcyrv23y0nst.png
Skills of assessing the right timing, and how to burn the right way, survive to this day. Fire walk by Jeremy Kowan, Uunguu Ranger and Wunambal Gaambera Traditional Owner. Photo: Mark Jones for WGAC

اگر ثقافتی طور ہر جلانے کا یہ عمل منفعت رکھتا ہے تو اسے ہر جگہ دوبارہ رائج کیوں نہیں کیا جاتا؟

شمالی کمبرلے کا خطہ آسٹریلیا کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں روایتی مالکان کو اراضی کے عنوانات کی واپسی کے بعد دوسرے مجاز طریقوں کے ساتھ چلنے ثقافتی آک لگانے کا طریقہ بھی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ۔

مطالعہ کے ایک سرکردہ مصنف ٹام ویجیلانٹے کا کہنا ہے کہ ان مقامی عنوانات(Native title) کو حاصل کرنا "ایک بڑا موڑ تھا"۔

"کیونکہ تب اس کا مطلب یہ تھا کہ لوگوں کے پاس اپنی زمین کو اپنی مرضی سے منظم کرنے کے حقوق موجود ہیں

"متبادل یہ ہے کہ قومی پارکس یا دیگر اقسام کی زمینیں ہوں جہاں سرکاری ادارے جلانے کے ذمہ دار ہوں۔ ان حالات میں، آبائی باشندوں (ایب اوریجنل)کو ان علاقوں میں جلانے کے طریقہ کار پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنی پڑتی ہے، لیکن انہیں خود ایسا کرنے کا حق نہیں ہے۔"

ٹریور ہاورڈ آسٹریلیائی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اتھارٹیز کونسل(AFESA)میں تجویز کردہ آگ جلانے کے لئے قومی مینیجر ہیں۔

وہ کمبرلے اور وسیع تر سوانا کے علاقے میں مقامی آگ کے انتظام کو ایک ایی مثال کے طور پر دیکھتے ہیں جس کے تحت آسٹریلیا کے دیگر علاقوں میں مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں

"پچھلے 20 سالوں میں وہاں کا منظر بالکل بدل گیا ہے۔

"اس (علاقے) میں بہت زیادہ شدید، بہت وسیع جنگلات کی آگ لگی تھی،تاہم اب مقامی لوگوں کی قیادت میں کم شدت اور سال کے مناسب وقت پر سائنسی طریقے سے لگنے والی آگ بہت زیادہ منظم اور کم شدت کے ساتھ قابو میں ہے۔
z1m3g1kh3myzpwcl1lcn9.png
Mr Vigilante elaborates on fire management techniques in North Kimberley: “A lot of burning is done by vehicles, some walking in the bush or burning around cultural sites. We also use aircraft because we're looking after close to a million hectares.” Photo: WGAC
لیکن جناب ہاورڈ نے خبردار کیا کہ ثقافتی طریقہ سے آگ لگانے کا یہ عمل دوبارہ شروع کرنے کے لئے اب بھی ایک ارتقائی مرحلے پر ہے۔


اور کوئی بھی ریاست یا ٹریٹری اس سے کتنا فائدہ اٹھائے گا، اس کا انحصار روایتی محافظوں کے ساتھ ان کے ربط اور تعلق پر ہوگا۔



"کیونکہ پورے آسٹریلیا میں ہمارے پاس بہت سے انڈیجنس گروہ ہیں، اور ان میں سے ہر ایک گروپ کا اپنی مقامی زمین سے ذاتی تعلق ہے۔



"لہذا، واقعی میں ہر ریاست اور ٹریٹری کی ایجنسی کو ان گروپوں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان کی خواہشات اور ضروریات کو سمجھیں، اور ان کے ثقافتی طور پر آگ جلانےکے طریقوں کو جو یہ اپنی زمین پر اپنے انداز مین اختیار کرتے ہیں معاونت کی کوشش کریں۔‘‘

آگ زمین کی صحت کیسے بحال کرتی ہے

گیرتھ کیٹ، انڈیجینس ڈیزرٹ الائنس میں ڈیزرٹ پارٹنرشپ مینیجر ہیں۔

وہ 2012 سے ناردرن ٹیریٹری، مغربی آسٹریلیا اور جنوبی آسٹریلیا میں فرسٹ نیشن رینجرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس کام کا زیادہ تر حصہ ایب اوریجنل ثقافتی آگ کے طریقوں کو جدید سیاق و سباق میں بڑے پیمانے پر ضم کرنے پر مرکوز ہے۔

ان کا خیال ہے کہ جنگل کی آگ کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کے طور پر ثقافتی آگ جلانے کی کامیابی اس بات میں مضمر ہے کہ اسے کیسے انجام دیا جاتا ہے، جس میں زمین کی لینڈ اسکیپ کی ضروریات کو ترجیح دینے پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔

"جن لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا ہے ایسا لگتا ہے جیسے وہ آگ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں وہ دیکھتے ہیں کہ موسم کی کیا صورتحال ہے، آگ کا رخ کس طرف ہے اور اس زمین کا ماحول کس طرح کا ردعمل ظاہر کرے گا

جناب کیٹ کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کے تخفیف کے بارے میں روایتی معلومات میں نئی دلچسپی پیدا ہوئی ہے، "خاص طور پر 2019-2020 کے موسم گرما میں لگنے والی وسیع آگ کے بعد"۔

"جب لوگ آگ کے بارے میں سوچتے ہیں، تو وہ اس سیاہی کے بارے میں سوچتے ہیں جو پیچھے رہ گئی ہے، اس خطرے کے بارے میں جو اس سے وابستہ ہے،" وہ مزید کہتے ہیں۔

"لیکن جب آگ کو زمین کے طول و عرض پر احتیاط سے لگایا جاتا ہے، تو یہ تباہ کن قوت نہیں ہے، یہ ایک نئی قوت ہے۔ اگر آپ اس آگ کو صحیح طریقے سے لگاتے ہیں اور زمین کے لینڈ اسکیپ کے ساتھ مستقل طور پر تعامل کرتے ہیں، تو آگ پودوں کے تنوع اور نئی نشوونما کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے۔"
Cultural Burning Project.pdj.13.03.24.014.jpg
Joint research by members of the Ulladulla Local Aboriginal Land Council and academics from the University of Wollongong found that cultural burns significantly improve soil quality, allowing more nutrients and microbes to thrive. Photo: Paul Jones (UOW) Credit: pauljones
تجویز کردہ برننگ، جسے بیک برننگ، کنٹرولڈ برننگ، یا خطرے میں کمی لانے والی آگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، آگ کے انتظام کا ایک طریقہ ہے جہاں حفاظت اور ماحولیاتی فوائد حاصل کرنے کے لیے مخصوص حالات کے تحت جان بوجھ کر آگ لگائی جاتی ہے۔

پروفیسر انتھونی ڈوسیٹو اس مشق سے متعلق تازہ ترین شواہد پر بصیرت کا اشتراک کرتے ہیں۔

وہ کے محققین میں سے ایک ہے جس میں ایجنسی کی قیادت میں، تجویز کردہ آگ جلانے کے مٹی کی صحت پر اثرات کا ثقافتی جلانے کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔

یہ مطالعہ مشترکہ طور پر یونیورسٹی آف وولونگونگ کے ماہرین تعلیم اور اُلادلہ مقامی ایبوریجنل لینڈ کونسل کے اراکین نے کیا تھا۔

اس نے دونوں طریقوں سے مٹی پر مثبت اثر پایا۔ لیکن ثقافتی طور پر آگ جلانے نے اضافی فوائد دکھائے۔

"مثال کے طور پر، ہم نے پایا کہ مٹی کی کثافت میں کمی وہاں زیادہ تھی جہاں ثقافتی طریقے سے آگ لگائی گئی ہے،" پروفیسر ڈوسیٹو بتاتے ہیں۔

"اور ان علاقوں کے مقابلے میں زیادہ کاربن اور نائٹروجن موجود تھی جہاں ایجنسی کی قیادت میں جلانے کا کام کیا گیا ہے۔ کاربن اور نائٹروجن انتہائی اہم ہیں، کیونکہ یہ اس ماحولیاتی نظام کے لیے اہم غذائیت ہیں۔

پروفیسر ڈوسیٹو کا کہنا ہے کہ یہ ثقافتی جلانے کے خلاف تجویز کردہ جلانے کے بارے میں نہیں ہے۔

بلکہ، فوکس شواہد اور بصیرت کا اشتراک کرنے پر ہے جو ثقافتی جلنے کے کردار کے بارے میں بش فائر کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کی صحت میں ادا کرتا ہے- ایک ایسا کردار جسے فرسٹ نیشنز کمیونٹیز نے صدیوں سے سمجھا ہے۔

"ہمارے پاس یہ ایک ٹول باکس کی طرح ہے ،اور ایک عرصہ دراز سے ہم ان آلات کو نظر انداز کر رہے ہیں جو اولین اقوام ہزاروں سال سے استعمال کر کے اس سرزمین کی دیکھ بھال کر رہی ہیں‘‘
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to 

شئیر