اسپورٹس راونڈ اپ: سعودی عرب کو پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

FIFA

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار اور پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔


سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرے گا ۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہلی بار فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے میچز پانچ شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے ۔ گورننگ باڈی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے جبکہ جنوبی امریکا میں بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔ادھر سعودی عرب میں فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں پانچوں شہروں میں تعمیر ہونے والے جدید طرز کے اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، پاکستان اور بھارت کے درمیان برف نہ پگھل سکی بھارت کا ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جا کر نہ کھیلنے کے فیصلے سے ٹرافی کے شیڈول کے اعلان سمیت دیگر معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔

بھارت کے انکار کے بعد پاکستان نے بھی مستقبل میں انڈیا جا کر نہ کھیلنے کے فیصلے سے منتظمین کو آگاہ کر دیا ۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تاہم اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے گا تو بھارت میں آکر کھیلنا ہو گا۔

پی سی بی نے آئندہ تین سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا ہے پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی مستقبل میں آئی سی سی ایونٹ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجےگا۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سپورٹس سب سے بیسٹ ڈپلومیسی ہوتی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ تمام ممالک کو سپورٹ کیا ہے. اگر انڈیا پاکستان کھیلنے نہیں آتا تو پاکستان کو بھی بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا ۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ساوتھ افریقہ کے دوران تین ٹی ٹونٹی ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دوسرے میچ سے قبل سنچورین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے میچ میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کو ٹھیک کر کے اگلے میچز کو جیتنے کی کوشش کریں گے یہ میچ سیریز کا اہم ترین میچ ہے، ہم اپنا بیسٹ پرفارم کریں گے۔

(بشکریہ انس سعید)
________________________________________________________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

شئیر