LISTEN TO

وزیراعظم انتھونی البانیز کی نئی مدت کی ترجیحات کیا ہیں؟
SBS Urdu
04:49
پارلیمنٹ کے دوبارہ اجلاس پر، وزیر اعظم انتھونی البانیزی سب سے پہلے طلبہ کے قرضوں میں کمی کو اپنی ترجیح بنائیں گے۔رہائش کی فراہمی اور ایک وفاقی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گی، جو وہ اپنے نئی کابینہ کے انتخاب کے بعد طے کریں گے۔
انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ گرچہ ان کی جماعت بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی مگر وہ پارلیمنٹ کے تمام فریقین سے مشاورت کے لیے تیار ہیں اور انتخابی منشور کے ایجنڈے سے تجاوز نہیں کریں گے۔
انہوں نے پیر کو کینبرا میں صحافیوں کو بتایا:"ہم جذبات میں نہیں بہہ رہے۔ اگر کسی کے پاس اچھی تجاویز ہیں تو ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔"
HECS قرض: پہلی ترجیح
ایک لیبر پارٹی کے قبل از انتخابات وعدے کے مطابق، تقریباً تیس لاکھ آسٹریلین طلبہ کے قرضوں کا 20 فیصد حصہ یکم جون 2025 تک معاف کر دیا جائے گا۔
لیبر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 16 ارب ڈالر کے طلبہ کے تعلیمی قرضے ختم ہو جائیں گے۔مسٹر البانیزی نے کہا کہ کابینہ اراکین کی تقرری کے بعد ہیکس قرضوں کا معاملہ "وعدے کے مطابق" ان کی اولین ترجیح ہوگا۔"مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں اس کے لیے عوامی حمایت حاصل ہے۔ ہم نے اس سے زیادہ واضح کچھ نہیں کہا۔"
انہوں نے کہا کہ رہائش کا مسئلہ بھی ان کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہوگا۔
البانیزی نے کہاانہیں علم ہے کہ کوالیشن اور گرینز کے ہاؤسنگ ترجمان اب پارلیمنٹ میں نہیں ہوں گے،" ان کا اشارہ گرینز کے میکس چینڈلر-میتھر اور لبرل پارٹی کے مائیکل سکّر کی طرف تھا جو اپنی نشستیں ہار گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "میرا ماننا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے عوامی رہائش، تشدد سے بچنے والی خواتین اور بچوں کے لیے ہنگامی رہائش، ہماری 'بلڈ ٹو رینٹ' اسکیم اور 'ہیلپ ٹو بائے' اسکیم کو روک رکھا تھا۔
"میں سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے اراکین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ رہائش تعمیر کرنے کا واضح مینڈیٹ ہے، اور عوام کی بھاری تعداد نے اس کی تائید کی ہے اس لئے اس کے مخالفین راستے سے ہٹ جائیں اور نجی شعبے کو ان اسکیموں کے تحت مکانات بنادیں۔ جناب البانیزی نے کہا کہ وہ ایسی وفاقی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی چاہتے ہیں جو صنعت کو بھی سہارا دے اور پائیداری کو بھی فروغ دے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں وہ اپنی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔
Source: SBS News
______________
” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ
یا
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: