آسٹریلیا میں شئیرڈ یا مشترکہ رہائیش کا مطلب کیا ہے؟

GettyImages-1483478739.jpg

Tenants already living in a house can also sublet their residence to share rent but they need prior approval from the landlord.

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

مشترکہ رہائش آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کرایہ بچانے کے لیے دوسروں کے ساتھ مکان بانٹنا چاہتے ہیں، اس بارے میں فیصلہ کرتے وقت کیا احتیاط اہم ہےاور آپ ممکنہ جعلسازی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ آسٹریلیا ایکسپلین کی اس قسط میں، ہم جانیں گے کہ مشترکہ ہاؤسنگ کا کیا مطلب ہے۔


بڑھتی مہنگائی کے باعث، اب زیادہ لوگ مشترکہ رہائش کی تلاش کر رہے ہیں۔
آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس مشترکہ گھر کی تعریف ایک ایسے گھر کے طور پر کرتا ہے جہاں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے دو یا زیادہ غیر متعلقہ افراد ایک ساتھ رہتے ہیں۔
کلاڈیا کلونی فلیٹ میٹ کمیونٹی کی مینیجر ہیں، یہ ایک ایسا آن لائن پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ رہائش کے خواہاں افراد کو جوڑنے میں مہارت رکھتا ہے۔
Young women arriving at hostel room with bunk beds
It's not only younger people who are seeking shared accommodation. Credit: Klaus Vedfelt/Getty Images
اگرچہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نوجوان عام طور پر گھر سے دور کام یا تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاتے ہیں، لیکن کلاڈیا کہتی ہیں کہ اب ایسا نہیں رہا۔
مہنگائی نے بہت سے آسٹریلوی باشندوں کو اپنے اخراجات کم کرنے اور بجٹ کے موافق مزید متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کلاڈیا کا کہنا ہے کہ، شرح سود میں اضافے کی وجہ سے مشترکہ ہاؤسنگ نے گزشتہ دو سالوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔

مالی مشکلات

مشترکہ ہاؤسنگ میں رہنے والے اکثر افراد اہم مالی رکاوٹوں کی وجہ سے سستی رہائیش کو ترجیح دیتے ہیں۔نہ صرف مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد بلکہ نئے آنے والے تارکین وطن بھی جن کا کرائے دار کی حیثیت سے ریکارڈ نہیں ہے، اکثر مشترکہ رہائش تلاش کرتے ہیں۔
Adult woman packing documents and items into moving boxes
Rising cost of living means that more people are seeking to share a house with others. Credit: Rafael Ben-Ari/Getty Images


وکٹوریہ میں مقیم ایک رہائشی ماہر ویریندر کینڈل نوٹ کرتے ہیں کہ نئے تارکین وطن کو روایتی کرائے کے مکانات کے حصول میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسلئے اکثر مشترکہ رہائش کی طرف رجوع کرتے ہیں۔مسٹر کینڈل کا کہنا ہے کہ مسابقتی کرائے کی منڈی میں رہائش کے خواہاں افراد کے لیے مشترکہ ہاؤسنگ کو زیادہ قابل عمل آپشن بنانے میں طلب اور رسد بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

GettyImages-1327561956.jpg
Navigating the shared housing market can be challenging, especially with the increasing prevalence of scams targeting potential tenants.

روایتی مارکیٹ میں شیئرنگ ہاؤس

پہلے سے مکان میں رہنے والے کرایہ دار بھی کرایہ بانٹنے کے لیے اپنی رہائش کو شئیر کرنے کے لئے سبلیٹ کر سکتے ہیں، لیکن انہیں مالک مکان سے پیشگی منظوری کی ضرورت ہے۔
"ایک ہیڈ رینٹر یا ایک سے زیادہ ہیڈ رینٹرز ہوسکتے ہیں اور وہ وقت پر اور ہر چیز کے لئے کرایہ ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں اور وہ ہر چیز کا بندوبست کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
،" مسٹر کینڈل کہتے ہیں۔کہ ب کوئی مکان مالک مکان میں رہائش کے دوران شیئر کرتا ہے تو وہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔"ان کے لیے الگ کچن، علیحدہ باتھ روم ہونا چاہیے اور ارد گرد کی صفائی کے کچھ پابندی ہے۔ یہ ایک قسم کا باہمی معاہدہ ہے جس کے ساتھ انہیں گھر کو رہنے کے قابل بنانا ہوگا

اختلافات سے بچنے کے لئے لکھا ہوا معاہدہ اہم

اختلافی مسائیل کو فوری طور پر حل کرنا مشترکہ ہاؤسنگ کو پرامن اور اس میں مقیم ہر فرد کے لیے بہت ضروری ہے۔
محترمہ کونلی نے مشورہ دیا کہ کرایہ دار اور مالک مکان کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لیے اپنے درمیان ہر چیز کو تحریری طور پر رکھیں۔
Serious couple receive professional advice
Serious mature couple receive professional advice Credit: JohnnyGreig/Getty Images
دھوکہ دہی کے خطرات کے باعث مشترکہ ہاؤسنگ مارکیٹ میں جانا مشکل ہوسکتا ہے
محترمہ کونلی تسلیم کرتی ہیں کہ دھوکہ دہی ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان سے بچا جا سکتا ہے۔
____________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر