بڑی سپر مارکیٹس کی کئی خصوصی رعائیتی قیمتیں اوراسپیشل آفرز جھانسہ دینے کی ترکیبیں ہیں: چوائیس رپورٹ

کنزیومر گروپ چوائس کا کہنا ہے کہ اس نے آسٹریلیا کی دو بڑی سپُر مارکیٹوں، کولز اور وولورتھس میں ایسی لا تعداد خصوصی رعائیتی قیمتیوں اوراسپیشل آفرز کی تشہیری مہم کی تحقیقات کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خصوصی رعایتی قیمتیں نہ صرف مشکوک اور غیر واضع ہیں بلکہ کچھ ہیر پھیر کے زُمرے میں آتی ہیں۔

A supermarket interior advertising specials

CHOICE wants to ban unfair pricing practices and is calling on the government to introduce rules about discounts and other promotions. Source: AAP / لوکاس کوچ

آپ سپر مارکیٹ میں ہیں اور پیلے رنگ کا لیبیل دیکھتے ہیں اور اس کا مطلب یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ اسپیشل یا رعائیتی قیمت پر بیچی جا رہی ہے۔ لیکن غورسے دیکھنے پر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ پرانی قیمت دراصل نئی پروموشنل قیمت سے کم تھی۔

صارفین ایکشن گروپ چوائس کے مطابق، یہ طریقہ خریداروں کو زیادہ سستی اشیا بتا کر بیچنے کے “جعلی پروموشنز” کے کئی حربوں میں سے ایک ہے۔

ایک نئے سروے میں، چوائس نے 80 فیصد سے زیادہ خریداروں کے ساتھ بات کی تو ان صارفین نے بتایا کہ کولز اور وولورتھس کے ذریعہ پیش کردہ کچھ خصوصی یا پروموشنز میں یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ آیا یہ حقیقی رعایت ہے یا نہیں۔
جواب دہندگان میں سے ایک نے چوائس کو بتایا، “آپ مختلف رنگوں کے لیبلز کو گردن جھکا کر دیکھتے ہیں کیونکہ یہ عام طور پر نیچے کے شیلفز میں رکھی جاتی ہیں اور اس سے سمجھنے میں مشکل اور الجھن میں اضافہ ہوتا ہے۔

“میں بس جاننا چاہتا ہوں کہ آیا قیمت میں قابل قبول رعایت ہے یا نہیں۔ مگر ڈسکاؤنٹ لیبلیز پر دی گئی اصل قیمتیں اتنی چھوٹی لکھی جاتی ہیں کہ آپ کو اکثر میگنفائنگ گلاس سے ٹکٹ کی جانچ کرنا پڑے تو پڑھا جا سکے۔

چوائس کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بی اے شیرووڈ نے کہا کہ سپر مارکیٹس متعدد “مبہم اور غیر واضع” پروموشنل طریقوں کا استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کے لئے یہ جاننا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا وہ اپنے گروسری پر پیسہ بچا رہے ہیں یا نہیں۔

“صارفین واضح اور شفاف قیمتوں کے مستحق ہیں تاکہ وہ یقین کر سکیں کہ انہیں واقعی رعایتی قیمت پر چیز مل رہی ہے۔ شیرووڈ نے کہا کہ ہمیں سپر مارکیٹوں کو یہ شفافیت فراہم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے نئے قواعد کی ضرورت ہے، نیز ریگولیٹر کے لئے اختیارات کی بھی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے سپر مارکیٹ کے اس طرح کے حربوں سے نمٹا جاسکے۔

کم قیمتوں کے دعوے: (WAS/NOW)

اس طرح کے اسٹکرز کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پہلے قیمت ذیادہ تھی اور اب قیمت کم کردی گئی ہے۔
چوائس کے جائیزے کی ایک مثال سڈنی کے میریک ویل میں ایک کولس اسٹورکے سروے میں پائی گئی تھی، جس نے پالمولائو شاور سکراب ناریل بٹر 400 ملی لیٹر کو 'ڈاؤن ڈاؤن' کے طور پر 4.50 ڈالر پر تشہیر کیا، جس کا دعوی کیا گیا تھا کہ ستمبر 2017 میں قیمت6.49 $ تھی۔ لیکن پہلی نظر میں سابقہ قیمت اس وقت کی قیمت سمجھی جائے گی مگر اس کے بجائے یہ سابقہ قیمت کسی دوسری کولز برانچ کی پانچ سال پہلے کی قیمت تھی جبکہ کولز میریک ویل اسٹور ساڑھے تین سال پہلے کُھلا تھا۔
چوائس کے مطابق، سپر مارکیٹز نظریاتی طور پر ایک وقت میں ایک مقام کا انتخاب کرسکتے ہیں جب کسی مصنوعات کی قیمت مصنوعی طور پر زیادہ تھی اور اس وقت سے قیمت میں دیگر اتار چڑھاؤ کو نظرانداز کرسکتے ہیں، بشمول ان اوقات کے جب مصنوعات سستی تھیں۔ چوائس نے سپر مارکیٹ قیمتوں سے متعلق سینیٹ سلیکٹ کمیٹی کو پیش کی جس میں کہا گیا کہ کوئی پروڈکٹ ماضی کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہوسکتی ہے، لیکن سپر مارکیٹس اب بھی اس پرڈکٹ کو صارفین کو رعایت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔”

“ہمیں قیمتوں میں تبدیلی کی تشہیر کے طریقہ کارپر بھی خدشات ہیں کیونکہ آج کی قیمت اور سابقہ قیمت کا موازنہ غلط طریقے سے کر کے رعایت کے دعوے کئے جاتے ہیں۔”

جب فروخت کی آج کی قیمت اور پرانی قیمت یکساں ہوتی ہے

ایک اور مثال یہ ہے جب سُپر مارکیٹز کا اسٹکر “سابقہ قیمت کو WAS ” بتاتا ہے لیکن سیل اسٹیکر کے نیچے ٹکٹ پر موجودہ NOW یعنی موجودہ قیمت بھی وہی ہوتی ہے۔

“صارفین کو خصوصی اسٹیکر کے ذریعےراغب کیا جاتا ہے اور انہیں یقین دلایا جاتا ہے کہ انہیں رعایت مل رہی ہے جبکہ حقیقت میں، قیمت میں تبدیلی نہیں آتی ہے۔”
ایک سروے کے جواب دہندگان نے شیلف پر کسی پروڈکٹ کو دیکھنے کو خصوصی ٹیگ ککا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اصل قیمت کے قریب سے معائنہ کرنے پر، پتہ چلا کہ قیمت ایک جیسی ہے۔ انہوں نے کہا، “آئٹم 'خصوصی قیمت' پر نہیں تھی۔

جب کوئی آئٹم خصوصی نہیں ہوتا ہے تب بھی لیبل استعمال ہوتے ہیں

آپ نے شاید ایسے ٹیگز دیکھے ہوں جو ایسے لگتے ہیں جیسے کوئی پروڈکٹ خصوصی ہے لیکن پتہ چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔

چوائس کا کہنا ہے کہ بعض اوقات “ اسٹاک کلئیرنس” کے طور پر لیبل لگایا جاتا ہے - جس سے یہ رعایت کی طرح نظر آتا ہے، لیکن یہ باقاعدہ قیمت ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر خریدار پوری توجہ نہ دے تو ایسا خریدار آسانی سےں گمراہ کیا جاسکتا ہے کہ مصنوعات رعایتی قیمت پرفروخت ہو رہا ہے۔
دوسرے ٹیگز میں “تازہ خصوصی”، “نئی” یا “تعارفی قیمت” کے ٹیگز شامل ہوسکتے ہیں - ایسے الفاظ جو صارفین کو گمراہ کرسکتے ہیں کہ انہیں سستا سودا مل رہا ہے۔ چوائس کی طرف سے فراہم کردہ ایک مثال 4 فروری 2024 کو سڈنی کے میریک ویل میں وولورتھس میٹرو کی تھی، جہاں خشک کھانے کی مصنوعات کی ایک رینج میں “کم قیمت” ٹیگز استعمال کیے گئے تھے، حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ قیمت کو کس بنیاد پر کم بتایا جارہا ہے۔
A display of various nuts on a store shelf with labels advertising a "low price"
چوائس کے مطابق، 4 فروری 2024 کو وولورتھس میٹرو میریک ویل، سڈنی میں نٹ کی مصنوعات کا ڈسپلے، جس میں لیبل ہیں جو صارفین کو یہ سوچنے میں گمراہ کرسکتے ہیں کہ انہیں رعایت مل رہی ہے۔ Credit: CHOICE

وفاداری یا Loyalty پروگرام جو غیر ممبرز کو غلط طور پر الگ تھلگ ہونے کا احساس دلا تے ہیں

اگر آپ کسی وفاداری یا loyality پروگرام میں سائن اپ نہیں ہوئے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈسکاؤنٹ سے محروم ہو رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سارے سپر مارکیٹس صرف ممبرز کو کم قیمتوں کی پیش کش کررہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پیشکشیں حاصل کرنے کی یہ مشق، غیر ممبروں کو چھوٹ اور خصوصی پیشکشوں سے باہر کردیتا ہے۔ وائس کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو کم قیمت پرضروری اشیاء خورد و نوش تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔
شیرووڈ نے کہا، “لوگ جعلی اسپیشلز کے ذریعے دھوکہ دہی محسوس کرنے سے پریشان ہیں اور ممبرشپ پروگراموں اور ملٹی بائی ڈیلز میں پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں جہاں وہ اپنی ضرورت سے زیادہ خریدتے ہیں۔”

“بڑی سپر مارکیٹوں کا اس طرح کا سلوک صرف قابل قبول نہیں ہے اور خاص طور پر مہنگائی کے بحران میں نقصان دہ ہے۔”
چوائس نے سپر مارکیٹ کی قیمتوں کی انکوائری میں پیش کرنے میں وفاقی حکومت کو متعدد سفارشات دی ہیں۔ان سفراشات میں کہا گیا ہے کہ گمراہ کن پروموشنل حکمت عملی پر پابندی عائد کی جائے، یونٹ کی قیمتوں کی ضروریات کو سختی سے نافذ کیا جائے اور سپر مارکیٹوں کو قیمتوں میں تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کی اجازت دی جائے۔
ولورتھس کے ترجمان نے ایس بی ایس نیوز کو ایک بیان میں بتایا: “ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں کہ ہم آسٹریلیائی صارفین کے تمام قوانین کی تعمیل کریں اور اپنی قیمتوں کو اپنی کیٹلاگ، اسٹور اور آن لائن کے ذریعے واضح اور درست رکھیں۔ کولس نے ایک بیان میں کہا: “ہم قیمتوں کی واضح اور درست معلومات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہمیشہ یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہماری خصوصی چیزیں ہمارے صارفین کے لئے واقعی رعائیتی ہوں۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 21/02/2024 11:09am بجے
تخلیق کار Rashida Yosufzai
ذریعہ: SBS