آسٹریلیا کے ریجنل علاقوں میں مائیگریشن ویزا کیسے حاصل کیا جائے؟

NSW announced that they will commence the 491visa program from Feb 2021

NSW announced that they will commence the 491visa program from Feb 2021 Source: Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا کے چھوٹے قصبوں اور ریجنل علاقوں میں مائیگریشن ویزا دیے جا رہے ہیں-آسٹریلیا کے ریجنیل علاقوں میں ایڈیلیڈ جیسے کئی نمایاں شہر بھی شامل ہیں۔ یہ ویزے کون سے ہیں اور کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں


اسکِلڈ ورک ریجنل پرویجنل 491 ویزاکے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے آپ کو آسٹریلین ریاست یا ٹیرٹری سے دعوت نامہ کی ضرورت ہے-

سب سے پہلے آپ کا شعبہ اسکلڈ آکوپیشن لسٹ کا حصہ ہونا چاہیے- یہ مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لیے مختلف ہے اور آسٹریلیا کی مارکیٹ کے حساب سے -بدلتا رہتا ہے
These interim allocations will be updated after the Budget is handed down in October.
These interim allocations will be updated after the Budget is handed down in October. Source: AAP
نوکریوں اور چھوٹے کاروبار کا ادارہ اسے مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے

دوسرے مرحلے میں آپ کو اسکل سلیکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کرانا ہے- یہ ایک آن لائن ایمیگریشن درخواست کا طریقہ کار ہے جس سے سے ہنر مند اور کاروباری افراد جو مستقل یا عارضی طور پر آسٹریلیا  منتقل ہونا چاہتے ہیں درخواست جمع کرا سکتے ہیں
سکل سلیکٹ آپ کو آپ کی تعلیم , کام کے تجربے , انگریزی بولنے کی صلاحیت اور بقیہ صلاحیتوں کی بنا پر ایک اندازے کے مطابق پوائنٹ دے گا-کم از کم 65 پوائنٹس کی ضرورت ہے لیکن مختلف علاقوں اور ریاستوں کا معیار مختلف ہے -

علاوہ ازیں آپ کو اپنی سکل اسیسمنٹ متعلقہ ادارے سے کرانی پڑے گی-
skilled workers, farm Australia, skilled migration
Government analyst ABARES has predicted a 15 to 25 per cent jump in the price of some fresh fruit and vegetables owing to a labour shortage. Source: Getty Images/pixdeluxe
آصف چوہدری ایک مائیگریشن کنسلٹنٹ ہیں-ان کا کہنا ہے کہ یہ ویزا ان لوگوں کے لئے ہے جو پہلے سے ہی ریجنل علاقوں میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس اس چیز کا ثبوت موجود ہے- ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساؤتھ آسٹریلیا نے اب اس ویزے کے لیے درخواستیں لینا بند کر دی ہیں جبکہ باقی ریاستوں میں اب بھی درخواستیں دی جا سکتی ہیں-

آصف نے مزید بتایا کہ یہ پانچ سال کا ویزا ہے اور آپ اس کے بعد آسٹریلیا میں مستقل سکونت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں-
Australian visa application form - Getty
Empregadores ameaçaram estudantes de deportação depois que eles pediram por salários devidos Source: Getty Images
 صائمہ بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں جو 491 کے خواہشمند ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے سال دسمبر میں سڈنی کے نواحی علاقے وولونگونگ میں میں شفٹ ہوئی ہیں- ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پوائنٹس کے بڑھ جانے کے بعد شہروں میں پی آر لینا بہت مشکل ہو گیا ہے  اس لیے لئے اب وہ ریجنل علاقوں کا کا رخ کر رہی ہیں ہیں تاکہ وہ آسانی سے سے 491 حاصل کرسکیں-
ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت پر امید ہیں اور دعا گو ہیں کہ انہیں یہ ویزہ مل جائے-

 مزید معلومات کے لیے وزٹ کیجئے اور اپنی علاقے یا ریاست کے نام کے نیچے تفصیلا معلومات حاصل کیجیے-


شئیر