انڈیجنس علم فلکیات: آسمان ثقافتی طریقوں کی آگاہی کیسے دیتا ہے

Emu_Milky_Way.jpg

The celestial Emu in the Milky Way - Image Peter Lieverdink.

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسمانی اشیاء کا فلکیاتی علم فرسٹ نیشنز لوگوں کی زندگی اور قانون پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے بارے میں آگاہ بھی کرتا ہے۔


چمکتے ستاروں کی چھتری کے نیچے اور چاند کے لاتعداد چکروں کے ذریعے، آسٹریلیا کے فرسٹ نیشنز کے لوگوں کی ثقافت اور موجودگی ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔

ہماری اپنی (ملکی وے) کہکشاں کے معجزے سے لے کر، شہاب ثاقب، اور چاند کے مختلف مراحل تک – انڈیجنس علم فلکیات اور ستاروں کے بارے میں جاننے کے لیے بہت سی معلومات موجود ہے۔

رات کے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے، ہم سورج کے روزانہ مشرق سے مغرب کے سفر کے درمیان چاند کے بدلتے ہوئے مراحل کے ساتھ ، چمکتے ہوئے ستاروں کی ایک خوبصورت صف کو دیکھتے ہیں۔

فلکیات آسمانی اشیاء اور مظاہر کا مطالعہ ہے، اور انڈیجنس فلکیات سے مراد ستاروں کے بارے میں گہرے علم اور زمین سے ان کا ربط ہے – اس علم کے تحت یہ سمجھا جاتا ہے کہ زمین پر موجود ہر چیز آسمان میں جھلکتی ہے۔ 

ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے لیے، آسمان ان ثقافتی طریقوں سے آگاہ کرتا ہے جو ہزاروں نسلوں سے زبانی روایت کے ذریعے کہانیوں، گانوں، تقریب اور فن کی شکل میں منتقل ہوتے رہے ہیں۔
pexels-eclipse-chasers-716719984-18285364.jpg
Moon over the Sydney Harbour Bridge – image Eclipse Chasers.
 

آنٹی جوآن سیلف، سڈنی میں پیدا ہونے والی ایک گڈیگل خاتون ہیں جو ہماری کہکشاں (ملکی وے) کی کہانیوں کو سیکھتے ہوئے پروان چڑھی ہیں جنہیں ان کی والدہ، بزرگوں اور ان کی کمیونٹی میں علم رکھنے والوں نے شیئر کیا ہے۔

 

ساٹھ ہزار سال سے زیادہ عرصے سے فرسٹ نیشنز کے لوگ اپنے ارد گرد کی دنیا کو سمجھنے کے لئے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ستاروں، سیاروں، چاند، سورج اور ماحول کے اپنے مشاہدے کا استعمال کرتے ہوئے، موسم کی تبدیلیوں اور لہروں کی پیش گوئی کرنے کے لیے۔ ، زمین اور پانی پر آنے اور جانے کے لئے ، اور کھانے کے اجتماعات، شکار، تجارت یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ نسلوں تک کہانیاں منتقل کرنے کے لیے (وہ آسمان دیکھتے ہیں)،" آنٹی جوآن بتاتی ہیں۔

 

انڈیجنس علم فلکیات فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے لیے اس دنیا کو سمجھنے اور اس میں اپنی ذمہ داریاں اور کردار نبھانے کا طریقہ ہے جس میں وہ رہتے ہیں ۔

"ہمارے پاس ایک کہاوت ہے - جو کچھ اوپر ہے وہ نیچے ہے۔ اس لیے آپ ستاروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کمیونٹی، گانوں کی لائنیں (شاعری)، اہم رسمی مقامات اور دیگر راستے تلاش کر سکتے ہیں - لیکن یہ محض ستاروں کا علم نہیں بلکہ، آپ کو ہر چیز کو سمجھنے کے لیے تھوڑی مدد کی ضرورت ہے، لہذا آپ کے رقص کو جاننا، آپ کی زبان جاننا، اور آپ کے علاقے کا اپنے ملک کے حصے سے تعلق - ہر چیز کی توثیق کرتا ہے،" آنٹی جوآن کہتی ہیں۔

ڈوآئن ہمارکاہ میلبورن یونیورسٹی کے سکول آف فزکس میں ثقافتی فلکیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ وہ اپنے روایتی علم کو دستاویز کرنے اور شیئر کرنے کے لیے ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر کمیونٹیز کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

بزرگ بتاتے ہیں کہ آسمان کی ہر چیز زمین سے جڑی ہوئی ہے۔ لہذا، اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا کیسے کام کرتی ہے، تو آپ کو ستاروں کی طرف دیکھنا چاہیے۔
ڈوآئین ہمارکاہ
“انسانوں کا ہمیشہ آسمان سے گہرا تعلق رہا ہے۔ ستارے جگہ اور وقت کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ وہ قانون اور سائنس سے آگاہ کرتے ہیں۔ وہ نقشہ اور ٹائم پیس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اور وہ ایک طاقتور یادداشت کی جگہ کے طور پر کام کرتے ہیں، جو لوگوں کو ہزاروں سالوں سے بنا کسی ردو بدل کے علم کی منتقلی کے قابل بنا رہا ہے۔ ہمیچر، کہتے ہیں۔

آسمان کی ہر چیز معنی اور مقصد رکھتی ہے۔ سورج، چاند اور ستاروں کی حرکات ہمارے مقامی ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیشین گوئی کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جیسے کہ موسم، موسمی تبدیلی کے نمونے، اور پودوں اور جانوروں کے رویے۔
pexels-ken-cheung-3355734-5397911.jpg
The Australian sky at night - Image Ken Cheung.
“انڈیجنس ستاروں کے علم کو سمجھنے کے لئےسب سے اہم چیز یہ جاننا ہے کہ اس کا تعلق ہمارے آس پاس کی ہر چیز سے ہے۔ اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ موسم کب بدلنے والے ہیں، تو اوپر دیکھو، ڈوآئن ہمارکاہ کہتے ہیں۔

"اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بارش کب ہو رہی ہے تو اوپر دیکھو۔ اگر آپ جانوروں کے طرز عمل کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں یا یہ جاننا چاہتے ہیں کہ باغات یا خوراک کے ذرائع کو کب لگانا یا کٹانا ہے، تو(آسمان پر) تلاش کریں۔ آپ کو ستاروں اور اپنے ماحول کو پڑھنا سیکھنا چاہیے تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ یہ آپ کو کیا کہہ رہا ہے۔"

ڈوآئن ہمارکاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو دیکھنے کا یہ جامع طریقہ ایبوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر ثقافت کا مرکز ہے۔۔

ٹورس اسٹریٹ میں، بزرگ سکھاتے ہیں کہ ستاروں کے ٹمٹماتے طریقوں کو کیسے دیکھا جائے۔ اگر آپ انہیں پڑھ سکتے ہیں - جس کا مطلب ہے کہ ان کی خصوصیات میں تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنا اور اس کی تشریح کرنا، جیسے کہ ان کا رنگ، نفاست، یا وہ کتنی تیزی سے چمکتے ہیں تو آپ ماحول کے بارے میں اہم چیزیں سیکھیں گے۔ یہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ آیا کوئی طوفان آ رہا ہے یا تجارتی ہوائیں بدل رہی ہیں،" ڈوآئن بتاتے ہیں۔

ہر رات، ستارے مشرقی آسمان پر پچھلے دن سے چار منٹ پہلے طلوع ہوتے ہیں۔ ایک سال کے دوران، ستارے اسی طرح پورا دائرہ مکمل کرتے ہیں کیونکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔ 

آسمانی تبدیلی کا یہ چکر زمین پر ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ موافق ہے۔ جیسا کہ آنٹی جوانی بتاتی ہیں، آسمان میں ایمو، یا ڈارک ایمو، ایک معروف برج ہے جس کا خاکہ ہماری کہکشاں کے تاریک علاقوں سے کیا گیا ہے۔

"مجھے آسمان میں ایمو کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ یہ دوسروں کو دکھاتا ہے کہ کس طرح فرسٹ نیشنز کے لوگ آسمان میں تاریک دھبوں کو ستاروں کی طرح استعمال کرتے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ زمینی ایمو کے طرز عمل کا آئینہ دار ہے، لہذا جو کچھ بھی ہم زمینی ایمو زمین پر کرتے ہوئے دیکھتے ہیں، ہم اس معلومات کو آسمان میں بھی دیکھتے ہیں۔
The Dark Emu rising - Image by Geoffrey Wyatt - Sydney Observatory.png
The Dark Emu rising - Image Geoffrey Wyatt.
مثال کے طور پر، جب اپریل اور مئی میں غروب آفتاب کے فوراً بعد جنوب مشرقی آسمان میں تاریک ایمو برج طلوع ہونا شروع ہوتا ہے۔

"یہ سال کے اس وقت کے ساتھ موافق ہے جب ایمو افزائش کر رہے ہیں،" ڈوآئن ہمچیر کہتے ہیں۔ 

"جیسے جیسے مہینے گزرتے ہیں، جون اور جولائی تک ڈارک ایمو بلند ہو جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب نر ایمو انڈوں پر بیٹھتے ہیں۔ جب اگست اور ستمبر میں ایمو جنوب مغربی افق پر کھڑے ہونے کی طرف منتقل ہو جاتا ہے تو چوزے انڈوں سے نکلنا شروع کر دیتے ہیں۔

آسمانی ایمو، جو فرسٹ نیشنز کے لوگوں کی طرف سے گزری روایتی کہانیوں میں نمایاں ہے، اہم سائنسی معلومات کو ریکارڈ کرتا ہے۔ 

"جنوبی وکٹوریہ کے گنائیکورنائی بزرگ اپنی روایتی کہانیوں میں بتاتے ہیں کہ چاند کا آدمی ایمو کا شکار کیسے کر رہا تھا۔ ایمو نے بھاگ کر ایک درخت کے پار بھاگنے کی کوشش کی جو ایک دریا کے اوپر تھا۔ لیکن پھسل کر پانی میں گر گیا۔ آج آپ اس کہانی کو آسمان میں سجا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ ایمو کے خاکے میں آسمانی دریا – ہماری کہکشاں یا وارمبول ہے،" ڈوآئن بتاتے ہیں۔

دریا کے اس پار پڑا یاران کا درخت ایمو کے سر کے ساتھ والا سدرن کراس ہے۔ جب چاند آدمی باہر آتا ہے، ایمو شکاری سے دور چھپ جاتا ہے۔ یہ اس بات کی وضاحت کر رہا ہے کہ چاند کی قدرتی چمکیلی روشنی ہماری کہکشاں کی تفصیل کو مدھم کر دیتی ہے، ایمو کو دیکھنا مشکل بنا دیتا ہے۔"

رات کے آسمان میں عارضی مظاہر، جیسے کہ شہاب ثاقب - انڈیجنس ثقافتوں میں بھی معنی رکھتے ہیں۔
2024-09-02_16-18-07.jpg
Aunty Joanne Selfe - Image supplied. Associate Professor Duane Hamacher, image – Amanda Fordyce.
 جیسا کے ڈوآئین ہیمچر وضاحت کرتا ہے، بزرگ سکھاتے ہیں کہ یہ عناصر زندگی، موت اور شناخت کو سمجھنے کے لیے کس طرح اہم ہیں۔

"شمالی آسٹریلیا کے زیادہ تر حصے میں، روشن اشہاب ثاقب کا تعلق بد روحوں سے ہے۔ یہ ان لمبے لمبے تنے دار ہستیوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو آسمان پر اڑتی ہیں۔ ٹوریس استریٹ میں روشن شہاب ثاقب کو مائیر کہتے ہیں۔ بزرگ وضاحت کرتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کی روحوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو ابھی انتقال کر گئے ہیں، آسمان پر راکٹ کی طرح ، مرنے والوں کی سرزمین تک سفر کرتے ہیں،" مسٹر ہماچر کہتے ہیں۔ 

ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر اور ایب اوریجنل لوگوں اور ستاروں کے درمیان تعلق شناخت اور تعلق کے احساس پر محیط ہے – قدرتی دنیا، ان کے ہونے کا احساس اور ان کی ثقافت سے۔
فرسٹ نیشن کے علم فلکیات میں، کائنات اپنی ابتداء تک واپس چلی جاتی ہے۔ مغرب کے لوگ اسے خواب دیکھنا کہتے ہیں، لیکن بنیادی طور پر، یہ وہ وقت ہے جو بہت پہلے کا ہے، جب وہ سب کچھ وجود میں آیا تھا۔
Aunty Joanne
“لیکن اس تاریخ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ وقت اور نہ ہی تاریخ معنوی اعتبار سے شامل ہے جس طرح عمومی انداز میں انہیں سمجھا جاتا ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک تصور ہے جو ہر جگہ سے پکارا جا سکتا ہے، اور جس طرح ایک روح نے زمین پر گھوم کر پہاڑوں، دریاوں کو بنایا۔ سو آسمان اور تمام آسمانی اشیاء جو ہم اپنے اردگرد دیکھتے ہیں، ان سے ہمیں یہ سمجھنے کی جھلک ملتی ہے کہ ہم درحقیقت اس کائنات کے شریک تخلیق کار ہیں جس میں ہم رہتے ہیں – یعنی جس کو دیکھا جائے اور جو دیکھ رہا ہو وہ ایک ہی ہے،

" آنٹی جوآن وضاحت کرتی ہیں.

 

اس طرح، انڈیجنس ستاروں کا علم ماضی، حال اور مستقبل کو علم کے ایک جامع نظام میں جوڑنے کا ایک لازمی حصہ ہے، جو فرسٹ نیشنز کی ثقافت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

 

مزید معلومات کے لیے  اور .پر جائیں۔
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to

شئیر