جمپ اسٹارٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے نہ صرف نیا کاروبار شروع کرنے کے درکار تمام معلومات دی جاتی ہے بلکہ بزنس کرنے والوں کو ایک ہی پلیٹ فارم سے مختلف سروسز اور بزنس چلانے کے لئے ضروری خدمات بھی مل سکتی ہیں۔ جمپ اسٹارٹ کے صدر شہریار جاوید کے مطابق یہ پلیٹ فارم آسٹریلیا کے ایسے پاکستانی نوجوانوں کو جو مختلف بزنس کر رہے ہیں یا بزنس شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں انہیں ایک دوسرے سے رابطہ میں لانے کا بھی ذریعہ ہے۔
جمپ اسٹارٹ کی ابتدا کے بارے میں بتاتے ہوئے شہریار کا کہنا تھا کہ اس مومنٹ کا ٓغاز دو ہزار چودہ میں پاکستان کے پندرہ شہروں سے ہوا اورپچاس سے ذیادہ تعلیمی اداروں میں اس کی سوسائیٹی بھی قائیم ہیں۔ جس کے بعد عالمی برانچز لانچ کی گئیں جن میں امریکہ، کنیڈا برطانیہ، کوئیت، سعودی عربیہ میں بھی جمپ اسٹارٹ کی شاخیں قائیم کی گئیں۔
شہریار نے بتایا کہ جمپ اسٹارٹ کے آسٹریلین چپٹر کا افتتاح جولائی ۲۰۲۰ کو سڈنی میں ہوا اور اس کو جوایئن کرنے کیلئے انفرادی طور پر کسی کو فیس نہیں دینا ہوتی مگر بزنس کے لئے سالانہ فیس ہے۔
جمپ اسٹارٹ سڈنی کے لئے کام کرنے والے تمام افراد رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں مگر ایونٹ میں اسپانسر کرنے والے اور بزنس مالکان کے لئے سالانہ ممبرشپ فیس ہے

Jump Start Event 2020 Source: Shaharyar Jawaid
شہریار کے مطابق جمپ اسٹارٹ سے بنیادی طور وہ افراد فائیدہ اٹھا رہے ہیں جو کسی بزنس کے بارے میں پوری معلومات نہیں رکھتے اور بزنس شروع کرنے سے پہلے اسے شروع کرنے کے طریقہ کار اور پروسس کے بارے میں کنفیوزن کا شکار ہوں۔ جمپ اسٹارٹ ایسے افراد کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ معلوماتی سیشن، فورم اور سمینار منعقد کرتا ہے۔
مزید جانئے

مطالعہ ۔۔۔۔۔۔ ایک شوق ، جو بنا کاروبار
شہر یار جاوید نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ جمپ اسٹارٹ کے دو بڑے سیشن پاکستان میں اس سال مئی اور نومبری میں منعقد ہونگے تا ہم مئی کے ایونٹ کو کرنے یہ نہ کرنے کا فیصلہ کووڈ کی صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔ سڈنی میں اکتوبر ۲۰۲۰ میں بڑا ایونٹ منعقد ہوا تھا اور اب جولائی دو ہزار اکیس میں دوسرا بڑا ایونٹ منعقد ہو گا جس کی تفصیلات پر شائیع کی جائیں گی۔
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے