اسپورٹس راونڈ اپ: فاتح پیرا اولمپین ناراض کیوں؟ فہیم اشرف کا مقامی کرکٹ میں جانبدارانہ امپائیرنگ کا الزام

Cricketer Faheem Ashraf.jpeg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پیرس پیرا اولمپکس میں میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی حکومت پاکستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر نالاں , پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا, - پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف کے ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کے حوالے سے حیران کن انکشافات


پیرس پیرا اولمپکس میں میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی حکومت پاکستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر نالاں ہیں حیدر علی نے پیرا لمپکس میں پاکستان کیلئے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتا تھا ایس بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی نے بتایا کہ حکومت پاکستان، پنجاب حکومت اور پاکستان واپڈا کی جانب سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد بھی کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی تھی حیدر علی نے کہا کہ ایشین گیمز، ورلڈ چیمپئن شپ اور لاس اینجلس پیرالمپکس گیمز 2028 میرے اگلے ہدف ہیں میرا ٹارگٹ ہے لاس اینجلس پیرالمپکس گیمز 2028 میں گولڈ میڈل حاصل کروں، امید کرتا ہوں اگلے آنے والے تمام ایونٹس میں پاکستان کا نام مزید روشن کروں.
WhatsApp Image 2024-09-20 at 1.32.23 AM.jpeg

پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا ۔سیمی فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا پاکستان کے ایک گول کے مقابلے میں چین نے دو گول داغے ۔

تیسری پوزیشن کے لیے جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کیا ۔ پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے میچ ہرایا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری آصف باجوہ اور شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے 3 سے 4 ماہ میں سارے پریشر والے میچز کھیلی ہے جب تک پاکستان ہاکی ٹیم بڑی ٹیموں کے ساتھ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اسکو اپنی غلطیاں ٹھیک کرنے کا موقع نہیں ملے گا چین کے خلاف میچ میں ٹیم کا مورال ڈاؤن تھا جس کی بڑی وجہ ٹیم کے سینئر پلیئر کا انجری کے باعث آؤٹ ہونا ہے پاکستان ٹیم میں بہتری نظر آ رہی ہے اور ایسے ہی محنت جاری رکھیں گے تو یہی ٹیم باؤنس بیک کرے گی آنے والے سال میں ٹاپ 10 میں شامل ہوگی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا چائنہ کے خلاف میچ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکےمیچ میں ٹیم متحد نظر نہیں آ رہی تھی، میچ میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا جو تین چار اچھے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پچھلے میچوں میں اچھا پرفارم کیا، وہ بھی نہیں کھیل پائے جب اچھے پلیئر نہیں کھیل پاتے تو ٹیم کا جیتنا بہت مشکل ہو جاتا ہے

پاکستان کے کرکٹر فہیم اشرف نے ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ میں پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہیم اشرف نے بتایا کہ ڈومیسٹک امپائرز کی کرکٹرز کے ساتھ دوستی یاری ہے جس وجہ سے ہم بچ جاتے ہیں لیکن چیمپئنز کپ براہ راست دیکھا جا رہا ہے اور پوری دنیا امپائرنگ کا معیار دیکھ رہی ہے فہیم اشرف نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کیسی ہو رہی ہے یہ سب کے سامنے ہے ایک ہی امپائر ہے جو اچھی اور بری دونوں طرح کی امپائرنگ کر رہا ہے پینل کو دیکھنا چاہیے کہ کس امپائر کو کدھر رکھنا ہے جو پاکستان میں اچھے امپائرز ہیں وہ آگے جا چکے ہیں۔

(رپورٹ: انس سعید)
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر