دیگر مغربی ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی اردو کلاسز اور اردو اسکولوں کو چیلنجز کا سامنا رہا ہے مگر سڈنی میں اردو اسکولوں کی کامیابی پر جشنِ اردو منایا جا رہا ہے۔ اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جن کو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ آسٹریلیا میں رہ کر بچوں کو اردو پڑھانا وقت ضائیع کرنا ہے یا نہیں تو فیصلہ کرنے سے پہلے یہ پوڈکاسٹ ضرور سنئے۔اردو اسکولز کے بانی اور معاون کار علی خان، طالبہ زوہا احسن اور اردو سیکھنے والے بچوں کے والدین نعمان مغل، عمارہ فہد سے کی گئی بات چیت میں اس کی تفصیل سنئے۔