LISTEN TO

SBS Examines: گھریلو تشدد کی سب سے عام شکل بھی غیر تسلیم شدہ اور غیر اطلاع شدہ کیوں ہے؟
SBS Urdu
08:29
انتباہ: پریشان کن مواد
یاسمین* کی شادی ان کے اہل خانہ کی پسند سے ہوئی۔ لیکن جب وہ اپنے شوہر کے پاس آسٹریلیا آئیں تو ان کے شوہر کا پیار بھرا رویہ تبدیل ہو گیا۔
اس نے یاسمین کے اس پیسے کو کنٹرول کرنا شروع کر دیا جو یاسمین کے والدین نے کسی ضرورت کے وقت استعمال کے لئے انہیں تحفتاَ دی تھی، والدین کی ادائیگیوں کو اپنے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا، یاسمین نے جو رقم بچائی تھی وہ خرچ کی، اور انہیں کام کرنے سے روکا۔
سات سال تک یاسمین شادی کو بچانے کی امید میں لگی رہیں۔ آخر کار دوستوں کے تعاون سے انہوں نے اپنے شوہر کی بدسلوکی کی اطلاع پولیس کو دی۔ اب، ایک ایسی والدہ ہیں جو کام کر کے اپنے بچے کی پرورش کر رہی ہیں۔
یاسمین کو گھریلو تشدد کی بہت سی شکلوں کا سامنا تھا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس کی شروعات مالی استحصال سے ہوئی۔
کامن ویلتھ بینک میں کسٹمر ولنریبلٹی کی سربراہ، کیرولین وال نے کہا، "یہ بہت ہی باتوں کے طور پر شروع ہو سکتا ہے، جیسے یہ تجویز کرنا کہ آپ ایک مشترکہ اکاؤنٹ حاصل کریں اور اس مشترکہ اکاؤنٹ میں اپنی آمدنی محفوظ کریں، یا یہ کہ وہ پیسے کا انتظام کرنے کے عادی ہیں اور اس میں بہتر ہیں۔"
"مزید علامات کے بارے میں جو مالی بدسلوکی کی نشاندہی کر سکتے ہیں وہ چیزیں ہیں جیسے آپ کے نام پر کریڈٹ یا دیگر قرض لینے پر مجبور کیا جانا جس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے ... آپ کا پارٹنر آپ کو کام کرنے دینے سے انکار کر رہاہے، ان سے رسیدیں فراہم کرنے یا روزانہ کی بنیاد پر اپنے تمام اخراجات کا جواز پیش کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے، اورآپ کو روز مرہ ضروریات کے لئے چھوٹی چھوٹی رقم تک رسائی کا مطالبہ کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈاکٹر فرزانہ محبوبہ آسٹریلیا میں مقیم بنگلہ دیشی تارکین وطن خواتین کے خلاف مالی بدسلوکی کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے عام رکاوٹیں جو تارکین وطن خواتین کو گھریلو تشدد سے بچنے سے روکتی ہیں وہ ہیں سماجی اور ثقافتی توقعات، ویزا کی ضروریات، اور غلط معلومات اور پولیس اور قانونی نظام کے بارے میں معلومات کی کمی۔
لیکن سب سے زیادہ متاثر کن محرک دوست کا تعاون تھا۔
انہوں نے کہا، "مجھے ایک بھی ایسا کیس نہیں ملا جہاں خواتین کسی کی مدد کے بغیر ایسے تعلق کو چھوڑنے میں کامیاب ہوا ہو جس میں بد سلوکی یا تشدد شامل ہے۔ کوئی بھی خود سے ایسا نہیں کر سکتا تھا۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا گھریلو تشدد کا سامنا کر رہا ہے، تو براہ کرم قومی گھریلو، خاندانی اور جنسی تشدد کی ہاٹ لائن( 1800 737 732 یا 1800 RESPECT) پر رابطہ کریں
*نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
LISTEN TO

SBS Examines:کیا آسٹریلیا میں کام کی جگہیں تارکین وطن خواتین کے لئے محفوظ ہیں؟
SBS Urdu
06:47
مزید جانئے

مہنگی خاموشی
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: