'ویجی مائیٹ' کے 100 سال: پسند یا نا پسند سے قطع نظر آسٹریلیا کی یہ پہچان برقرار رہے گی

The original 1923 jar of Vegemite (AAP).jpg

The original 1923 jar of Vegemite Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ویجی مائیٹ (Vegemite) آسٹریلیا کی سپر مارکیٹ کےشیلفس پر سنچری منا رہا ہے۔اس سے پیار کریں یا نفرت کریں، کھانوں کی دنیا میں یہ نہ صرف آسٹریلیا کی پہچان بن گیا ہے بلکہ یہ اسپریڈ ایک قومی خزانے کی مانند ہے، جس کے ہر سال دنیا بھر میں 20 ملین سے زیادہ جار فروخت ہوتے ہیں۔


مشہور آسٹریلوین اسپریڈ اپنی پہلی صدی کا جشن منا رہا ہے۔
مگر پسند ناپسند کے بارے میں اس پر اختلاف رائے بھی ہے۔
اس کے روشن پیلے رنگ کے ڈھکن اور نمکین ذائقے سے آسانی سے پہچانا جانے والا ویجی مائٹ آسٹریلیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔
اس سے پیار کریں یا نفرت کریں، زبردست اسپریڈ تیزی سے آسٹریلیا کے ذائقے کی پہچان بن گیا ہے۔
اس مقبولیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر آسٹریلین باشندوں کے لیے ویجیمائٹ سے محبت کم عمری میں ہی پیدا ہو گئی تھی۔
RMIT کے بین الاقوامی مارکیٹنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسربرنارڈو
کے مطابق آج دنیا بھر میں ویجی مائٹ کے سالانہ 20 ملین سے زیادہ جار فروخت ہوتے ہیں۔
1923 میں جب پہلے بار یہ اسپریڈ متعراف ہوا تھا تو اس سے بہت زیادہ توقعات تھیں، لیکن صارفین اس سے کم متاثر ہوئے۔
جیمی کالسٹر ویجیمائٹ کے موجد کے پوتے ہیں۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا، جب بزنس مین فریڈ واکر نے جیمی کے دادا، ڈاکٹر سیرل کالیسٹر نامی کیمیا دان کی خدمات حاصل کیں، تاکہ خمیر سے اسپریڈ تیار کیا جا سکے۔
مسٹر کالسٹر بتاتے ہیں کہ پہلے تو یہ ایک مخالفانہ ماحول تھا، کیونکہ ان کے ساتھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتے تھے کہ ڈاکٹر سیرل کا یہ اسپریڈ کس طرح مختلف ہو گا۔
آزمائش اور غلطیوں کے کئی مراحل کے بعد آخر کار ویجامائیٹ اس شکل میں آیا جو اب پیلے رنگ کے ڈبوں میں دستیاب ہے۔
لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ برانڈ ایک ثقافتی پہچان ہے، ایک ایسا برانڈ جو ذائقے اور وٹامن بی کے امتزاج کے طور پر مارکیٹ کیا گیا – جسے دوسری عالمی جنگ کے دوران فوجیوں نے طاقتور خوراک کے طور پر استعمال کیا ۔
اور یہ واحد حب الوطنی کا واقعہ نہیں تھا جس میں ویجیمائٹ نے قومی شناخت میں اپنا مقام حاصل کیا۔
پروفیسر فیگیریڈو کا کہنا ہے کہ اولمپکس اس کی مارکیٹنگ کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوئے ۔
سپر مارکیٹ کی شیلف پر ویجیمائٹ کا جار مختلف اشکال میں ہمیشہ موجود رہا ہے۔اور اجزائے ترکیبی کے طور پر مختلف کھانوں میں یہ شامل رہا ہے
Vegemite Baked Potatoes، Cheesy Vegemite Sausage Rolls، Vegemite Cheese Cake...
پیشہ ور افراد اور شوقیہ باورچیو نے آسٹریلیا کے قومی خزانے کو متنوع بنایا ہے۔
اس کے باوجود، ایس بی ایس شو کی شریک میزبان، ڈیسٹینیشن فلیور، رینی لم کہتی ہیں کہ وہ اسے کلاسیکی انداز میں پسند کرتی ہیں۔
ویجیمائیٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں فروخت کیا ہونے کے ساتھ یہ براہ راست کینیڈا، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ بھی بھیجا جاتا ہے۔
کسی برانڈ کو قومی پہچان بنانے کے لئے 100 سال کافی ہیں مگر اب یہ خواہش سرحدوں کو عبور کررہی ہے۔
مسٹر کالسٹر کہتے ہیں کہ اگلی صدی میں ویجیمائٹ پوری دنیا میں پھیلنے والا ہے۔
لیکن پروفیسر فیگیریڈو کا کہنا ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔
عالمی سطح پر برانڈنگ کی شناختی کوشش کا نتیجہ کچھ بھی ہو، لیکن یہ طے ہے کہ آسٹریلیا میں اس کی مقبولیت برقرار رہے گی۔
_________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

 

شئیر