نابینا افراد کے اس ٹور گروپ نے پہلی بار پرتھ کا سفر کیا ہے، جس سے کم وژن والے گروپ کو ایسے تجربات پورا کرنے میں مدد ملی ہے جس کے بارے میں نابینا افراد کو لگتا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی نہیں کرسکیں گے۔
ایک درجن کمزور بینائی میں مبتلا مسافر آٹھ دن کے ایڈونچر کے حصے کے طور پر پرتھ پہنچے ہیں۔
ترکی میں پیدا ہونے والے نیسلیہان ساری اس گروپ کے ممبروں میں سے ایک ہیں۔
“میں پیدائشی گلوکوما کے ساتھ پیدا ہوئی تھی اور جب میں دو سال کی تھی تو میں نے اپنی دائیں آنکھ کھو دی، لہذا یہ ایک مصنوعی آنکھ ہے۔”
پچھلے چند سالوں میں نیسلیہان کی بائیں آنکھ بھی خراب ہوگئی ہے۔
آج وہ صرف روشنی اور اندھیرے میں فرق بتانے کے قابل ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ وہ لوگوں سے اور ان چیزوں سے دور ہوگئیں جو وہ کرنا پسند کرتی ہیں۔
ساری نے آخرِ کار ایک چیلنج قبول کرتے ہوئے آزادانہ طور پر سیاحتی سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔
وہ ٹور گروپ کاکی گائیڈز کی مشکور ہی جن سے محترمہ ساری اور دوسرے ٹور ممبروں کو ساتھیوں کی مدد ملتی ہےکیونکہ اب ٹور گروپ کے پاس گائیڈ کتّے ہیں۔
اس گروپ کو اپنی آرام دہ دنیا سے باہر نکلنے میں مدد کرنے والا یہ انوکھا ٹریول آپریٹرہے، اس گروپ میں رومانیہ میں پیدا ہونے والے جینا کوجٹا بھی شامل ہیں، جو 80 کی دہائی کے آخر میں کمیونسٹ حکومت سے فرار ہو کرآسٹریلیا آئیں مگر ابھی بھی آسٹریلیا کا زیادہ حصہ دیکھنا باقی ہے۔
محترمہ کوجٹا کا کہنا ہے کہ اپنے دوستوں کے نئے گروپ کے ساتھ اب ان کا زندگی کے بارے میں مختلف نقطہ نظر ہے۔
مسافروں کے اس چھوٹے گروپ کے پاس سنانے کے لئے اپنی کہانی ہے، بلکہ لکھنے کے لئے ان کے اپنے ابواب بھی ہیں۔
کچھ امید کر رہے ہیں کہ یہ تو بس صرف ایک شروعات ہے۔
چارلی میک کونل اس گروپ کے ایک اور رکن ہیں جو اب نابیناؤں کے لئے موجود سہولیات سے مزین ٹور آپریٹر کے ساتھ کوکوڈا ٹریک پر بھی چل چکے ہیں۔
اس ٹور گرپ کے اراکین کو امید ہے کہ وژن کی کمزوری والے افراد کے لئے جلد ہی مزید سفری اختیارات کھل جائیں گے، لہذا انہیں صرف دوسرے لوگوں کے سفری تجربات سننے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔
____________
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: