پاکستان رپورٹ: اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی بہنوں اور متعدد پارٹی رہنماوں کو حراست میں لے لیا

WhatsApp Image 2025-04-09 at 05.35.20.jpeg

Source: Supplied / Asghar Hayat

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

تحریک انصاف کے اسٹبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور اڈیالہ جیل میں مخصوص ملاقاتوں کی بازگشت، تحریک انصاف کے کچھ رہنماوں نے اسٹبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری۔ متحدہ قومی مومنٹ حکومت سے نالاں، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی اور بین القوامی سرمایہ کاروں کو قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔


اہم نکات
  • اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال کشیدہ
  • تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ مذاکرات
  • اختر مینگل کی گرفتاری کی کوشش
  • ایم کیو ایم حکومت سے ناراض
LISTEN TO
PODCAST (1).mp3 image

پاکستان رپورٹ: اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی بہنوں اور متعدد پارٹی رہنماوں کو حراست میں لے لیا

SBS Urdu

07:26
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کو حراست میں لے لیا۔

گورکھپور ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے گرفتار کاکنان اور رہنماوں کو چھوڑ دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے ملاقات کے بغیر دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا اور بضد رہیں کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے یا گرفتار کیا جائے۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کیساتھ ٹیلی فون پر بات کروانے کا بھی دعوی کیا ہے۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں مخصوص ملاقاتوں اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی اسٹبلشمنٹ کیساتھ رابطوں کی خبریں زیر گردش ہیں۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنماوں نے اسٹبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ پارٹی الزام عائد کررہی ہے کہ عمران خان سے مخصوص رہنماوں کی ملاقات کسی کے کہنے پر کروائی جارہی ہے۔
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اپنے طور پر اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دی ہے۔

انتطامیہ نے ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر اراکین کی گرفتاری کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اختر مینگل کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔ جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی حکومت اور بی این پی کے درمیان مذاکرت کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منرلز سیمٹ سے خطاب میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے سیکورٹی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
______________
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:

شئیر