انتباہ : پریشان کن مواد
آنٹی لورین کی عمر چار سال تھی جب انہیں شمالی نیو ساؤتھ ویلز میں بریورینا مشن سے اٹھا لیا گیا تھا۔
وہ ایک دہائی تک ایب اوریجنل لڑکیوں کے لیے بدنام زمانہ کوٹمندرا ڈومیسٹک ٹریننگ ہوم میں رہیں۔
"(وہاں) پہنچتے ہی، آپ نے جو بھی لباس پہن رکھا تھا، وہ اسے جلانے کے لیے پھینک دیتے تھے ۔ پھر وہ آپ کو کیمیکل سے غسل دیتے... آپ کے بال مونڈھ دیتے تھے، (اس کے بعد ایک نئی شناخت کے طور پر)آپ کو ایک مذہب ، ایک نوکری اور ایک بستر دیا جاتا،" اس نے کہا۔
"اگر آپ بھول جائیں کہ آپ ’’سفید ‘‘ ہیں تو خودکار طریقے سے سزا دی جاتی۔۔ ہمارا مقصد (وہاں رہتے ہوئے) سفید ہونا( یا خود کو ایک سفید فام کی طرح پیش کرنا تھا)، سفید بولنا، سفید لباس پہننا اور سفید عمل کرنا تھا۔
"ہم ایک ایبوریجنل ہونے کے بارے میں بات بھی نہیں کر سکتے تھے۔ آپ اسے چار سال کے بچے کی برین واشنگ کے طور پر لیتے ہیں، آپ جلد ہی ابوریجنل طریقوں کو بھول جاتے ہیں اور سفید طریقے سیکھ لیتے ہیں ۔"

Aunty Lorraine Peeters at the Cootamundra Girls Home. Source: Supplied / The Peeters Family
انہیں اسٹولین جنریشن کے زندہ بچ جانے والوں کی ایک جماعت کے ذریعہ منتخب کیا گیا تھا تاکہ وہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو شیشے کا Coolamon پیش کیا جاسکے، جو کہ ایک نئے رشتے کی امید کی علامت ہے۔
"میں اس دن کو کبھی نہیں بھولی،" آنٹی لورین نے کہا۔
"میں نے (اس ) معافی سے کا اصل مطلب جو اخد کیا، وہ میرے لیے نہیں تھا، بلکہ یہ میرے والدین کا تھا، انہوں نے میرے والدین سے معذرت کی۔"
یاوورو خاتون اور ہیلنگ فاؤنڈیشن کی سی ای او،( ہیلنگ فاونڈیشن اسٹولین جنریشنز سے بچ جانے والوں کے لیے ایک اہم قومی ادارہ ہے)، شانن ڈوڈسن نے کہا کہ معافی ایک اہم لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ واقعی پہلا عوامی اور قومی اعتراف تھا، برنگنگ دی ہوم رپورٹ کے علاوہ، جو (اسٹولین جنریشن کے)زندہ بچ جانے والوں کے دکھوں اور ان کے تجربات کے بارے میں تھا۔
ایپی سوڈ میں، SBS Examines اسٹولین جنریشن کے لیے قومی معافی پر غور کرتا ہے، اور آسٹریلیا کی تاریخ کے اس تاریک باب کو یاد کرتا ہے۔
اگر اس مضمون یا پوڈ کاسٹ نے آپ کو یا آپ کے کسی جاننے والے کو تکلیف پہنچائی ہے، تو براہ کرم لائف لائن کو 13 11 14 پر یا 13YARN کو 13 92 76 پر کال کریں۔