پاکستان رپورٹ: دریائے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر حکمران اتحاد میں دراڑیں

WhatsApp Image 2025-04-23 at 05.12.04.jpeg

Credit: Senate of Pakistan

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

سینیٹ میں نہروں کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج، پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


اہم نکات
  • نہروں کے معاملے پر حکمران اتحاد میں پھوٹ
  • وزیراعلی سندھ کی وفاقی حکومت کو دھمکی
  • وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ
  • اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال پھر کشیدہ
LISTEN TO
PODCAST.mp3 image

پاکستان رپورٹ: دریائے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر حکمران اتحاد میں دراڑیں

SBS Urdu

07:20
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئی ہیں۔ کینالز کے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے وزرا کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی میں شدت آگئی۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے نہریں نکالنے کے معاملے پر احتجاج کیا۔ ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

پیپلزپارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کرلیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے حکومت سندھ سے رابطہ کیا ہے اور یہ پیغام پہنچایا ہے کہ معاملہ آئین اور قانون کے تحت حل کیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دھمکی دی ہے کہ نہروں کا معاملہ اگر انکے ہاتھ سے نکلا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر ایک بار پھر صورتحال کشیدہ رہی۔ منگل کے روز اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی دو بہنوں اور کزن کو ملاقات کے لئے بلایا گیا۔ جنہیں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ ملی اور وقت ختم ہونے پر واپس بجھوا دیا گیا۔

فیصل چوہدری اور فیصل ملک، ایڈووکیٹس ملاقات کرنے میں کامیاب ہو گئے،علیمہ خان،سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد وکلاء پارٹی رہنماوں کو پولیس ناکوں پر روکےرکھا گیا۔ اس پی ٹی آئی رہنماوں کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلئے۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر